برطانیہ میں دنیا کی ممتاز اور اعلیٰ یونیورسٹیاں واقع ہیں جہاں دنیا بھر کے طلباء تعلیم حاصل کرتے ہیں اور اپنے کیریئر کو بہتر بناتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ برطانیہ پاکستانی طلباء کے لیے ایک پسندیدہ ملک ہے۔ اس آرٹیکل میں ہم سیکھیں گے کہ 2025 میں پاکستان سے یو کے اسٹوڈنٹ ویزا کے لیے کیسے اپلائی کیا جا سکتا ہے۔
یو کے اسٹوڈنٹ ویزا کی اقسام
ویزا کی قسم | مقصد |
اسٹوڈنٹ ویزا | برطانیہ میں فل ٹائم اعلیٰ تعلیم کے لیے |
چائلڈ اسٹوڈنٹ ویزا | 4 سے 17 سال کے بچوں کے لیے جو اسکول میں تعلیم حاصل کریں |
شارٹ ٹرم اسٹڈی ویزا | 11 ماہ تک کے انگلش کورسز کے لیے |
یو کے اسٹوڈنٹ ویزا کے لیے اپلائی کرنے کا طریقہ
CAS لیٹر حاصل کریں
CAS یعنی Confirmation of Acceptance for Studies ایک قبولیت نامہ ہوتا ہے جو یونیورسٹی میں داخلے کے بعد جاری کیا جاتا ہے۔ اس لیٹر میں ایک خاص ریفرنس نمبر ہوتا ہے جو ویزا درخواست کے لیے لازمی ہے۔
مالی ضروریات کو پورا کریں
ٹیوشن فیس:
آپ کو یہ ثبوت دینا ہوگا کہ آپ اپنے پہلے سال کی فیس ادا کرنے کے قابل ہیں۔
رہائشی اخراجات:
لندن میں تعلیم حاصل کرنے والوں کے لیے: £1,334 ماہانہ (زیادہ سے زیادہ 9 ماہ کے لیے)
لندن کے باہر: £1,023 ماہانہ (زیادہ سے زیادہ 9 ماہ کے لیے)
یہ رقم کم از کم 28 دن تک آپ (یا آپ کے والدین) کے ذاتی بینک اکاؤنٹ میں ہونی چاہیے۔ بینک اسٹیٹمنٹ درخواست جمع کراتے وقت 31 دن سے پرانی نہیں ہونی چاہیے۔
آن لائن ویزا کے لیے درخواست دیں
ویزا کے لیے درخواست دینے کے لیے یہ ویب سائٹ وزٹ کریں:
www.gov.uk/student-visa
فارم میں شامل ہوگا:
ذاتی معلومات
CAS نمبر
کورس کی تفصیل
مالیاتی دستاویزات
فیس کی ادائیگی
ویزا درخواست فیس: £490
IHS (امیگریشن ہیلتھ سرچارج): £776 فی سال (NHS تک رسائی کے لیے)
ادائیگی آن لائن کریڈٹ/ڈیبٹ کارڈ سے کی جاتی ہے۔
بایومیٹرکس اپائنٹمنٹ (VAC)
پاکستان میں موجود برطانیہ کے ویزا اپلیکیشن سینٹر (اسلام آباد یا کراچی) میں اپائنٹمنٹ بک کریں۔
اپنی انگلیوں کے نشان اور تصویر دینے کے لیے سینٹر وزٹ کریں۔
ضروری دستاویزات تیار کریں اور اپلوڈ کریں
آپ کو یہ دستاویزات آن لائن اپلوڈ کرنے یا اپائنٹمنٹ کے وقت ہارڈ کاپی کے طور پر لے کر جانے کا کہا جا سکتا ہے۔
دستاویز | تفصیل |
---|---|
درست پاسپورٹ | کم از کم ایک خالی صفحہ ہونا چاہیے |
CAS لیٹر | برطانوی یونیورسٹی کی طرف سے جاری شدہ |
بینک اسٹیٹمنٹس | آپ یا والدین کی مالی حیثیت کا ثبوت |
تعلیمی اسناد | مارکس شیٹس، ڈگری سرٹیفکیٹ |
انگریزی زبان کا ثبوت | IELTS یا UKVI IELTS وغیرہ |
ٹی بی ٹیسٹ سرٹیفکیٹ | رجسٹرڈ سینٹر سے حاصل شدہ |
اجازت نامہ (اگر عمر 18 سال سے کم ہو) | والدین/سرپرست کی اجازت درکار ہے |
ویزا کے فیصلے کا انتظار کریں
عام طور پر ویزا کا فیصلہ 3 ہفتے (15 ورکنگ دن) میں آ جاتا ہے۔ تاہم آپ اضافی فیس کے ساتھ تیز سروس بھی منتخب کر سکتے ہیں:
پرائیورٹی سروس: 5 ورکنگ دن
سپر پرائیورٹی سروس: اگلے ہی دن
ویزا موصول ہونے کے بعد برطانیہ روانگی
اگر ویزا منظور ہو جائے تو آپ کو پاسپورٹ میں 30 دن کا ویزا ونیئٹ ملے گا جس پر آپ سفر کر سکتے ہیں۔ برطانیہ پہنچ کر آپ کو اپنا BRP (Biometric Residence Permit) جمع کروانا ہوگا
۔یہ بھی پڑھیں:
2025 میں پاکستانی مسافروں کے لیے ویزا فری ممالک