Skip to main content

اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

یوٹیوب بند کرنے کا اشارہ؟ اہم شخصیات بول اٹھیں

عدیل حسن by عدیل حسن
جولائی 23, 2020
in علاقائی اور صوبائی خبریں – پنجاب، سندھ، KPK اور بلوچستان
یوٹیوب-بند

سپریم کورٹ کی جانب سے سوشل میڈیا سمیت یوٹیوب پر قابل اعتراض مواد کا نوٹس لیتے ہوئے یوٹیوب بند کرنے کا عندیہ دے دیا گیا ہے۔  کیس کی سماعت کے دوران جسٹس قاضی امین نے اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ ججز کو سوشل میڈیا پر شرمندہ کیا جاتا ہے ان کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ منگل کو ہم نے ایک فیصلہ دیا اور پھر یوٹیوب پر ہمارے خلاف باتیں شروع ہو گئیں، ہمیں آزادی اظہار رائے سے مسئلہ نہیں ہے  مگر نجی زندگی گزارنے کا حق ہمیں بھی آئین نے دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر فوج، عدلیہ اور حکومت کے خلاف لوگوں کو اکسایا جاتا ہے یہاں تک کہ ہمارے خاندانوں پر پرسنل اٹیک ہوتے ہیں۔

زرائع کے مطابق گزشتہ روز بدھ کو جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے فروہ ورانہ جرم کی پاداش میں ملوث مجرم شوکت علی کی ضمانت پر دائر درخواست کی سماعت کی۔

دوسری جانب معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل پاکستان تانیہ ایدروس نے کہا ہے کہ یوٹیوب پر پابندی لگانا یہ مسئلے کا حل نہیں ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر پر دئیے گئے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ 3 سال تک یوٹیوب پر پابندی رہی جس کے باعث ہمارا کنٹینٹ کرئیٹر ایکو سسٹم بیت زیادہ متاثر ہوا تھا جبکہ اب اسے ایک بار پھر پھلنے پھولنے کا موقع ملا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یوٹیوب وہ پلیٹ فارم ہے جس سے ہزاروں لوگوں کا زریعہ آمدن وابستہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  کرم میں امن معاہدے کے بعد 75 کارگو گاڑیاں روانہ

اس کے علاوہ وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بھی یوٹیوب پابندی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ عمل اپنے ہی پاؤں پر کلہاڑی مارنے کے مترادف ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے کاروبار سے لاکھوں لوگ وابستہ ہیں، ہمیں اپنے اداروں کو بہتر کرنا ہو گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ کی جانب سے یوٹیوب سمیت دیگر سوشل میڈیا پر ججز، عدلیہ کے خلاف قابل اعتراض مواد پر نوٹس لیا تھا جبکہ اس پر ایف آئی اے نے کہا کہ ہم یوٹیوب پر سنگل مواد کو ڈلیٹ نہیں کر سکتے صرف رپورٹ کر سکتے ہیں جس پر عدالت نے کہا کہ کئی ممالک میں یوٹیوب بند ہے سوشل میڈیا کو کنٹرول کیا جاتا ہے جبکہ عدالت کی جانب سے یوٹیوب بند کرنے کا بھی عندیہ دیا گیا جس کے خلاف طالب علم اور عام پاکستانیوں کی جانب سے ٹویٹر پر ہیش ٹیگ یوٹیوب از مائے ٹیچر ٹرینڈ بھی چلتا رہا۔

عدیل حسن

عدیل حسن

عدیل حسن ایک اقتصادی نامہ نگار ہیں جو کاروباری ترقی اور شہری منڈیوں سے متعلق موضوعات پر لکھتے ہیں۔ ان کی رپورٹنگ ملکی معیشت، تجارتی رجحانات، اور کاروباری مواقع کے تجزیے پر مبنی ہوتی ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

بجلی کی قیمتوں میں اضافہ

نیپرا کا نیا جھٹکا، اگست فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 1.73 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست 

ستمبر 30, 2026
نیوٹیک مفت ٹیکنیکل ٹریننگ

او جی ڈی سی ایل اور نیوٹیک کا نوجوانوں کے لیے تحفہ، ماہانہ وظیفے کے ساتھ فری ٹیکنیکل ٹریننگ پروگرام

ستمبر 30, 2026
پاکستان سالانہ قرضہ پلان

وزارتِ خزانہ کا اعلان، 290 روپے فی ڈالر کے ریٹ پر 28.6 ٹریلین روپے کا مینوئل جاری

ستمبر 30, 2026
بینکوں کے اوقات کار میں توسیع

اسٹیٹ بینک کا بریک تھرو، 30 ستمبر کو تمام بینک رات 10 بجے تک کھلے رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری

ستمبر 30, 2026
کے پی کے بی ایس نرسنگ داخلہ

کے پی کے نرسنگ کالجز میں 4 سالہ بی ایس نرسنگ پروگرام کے لیے آن لائن رجسٹریشن کا آغاز

ستمبر 30, 2026
پاکستان آئل ریفائنریز اپ گریڈ

ملکی آئل ریفائنریز کا 4.2 ارب ڈالر کے پراجیکٹس پر فزیبلٹی رپورٹ فائنل کرنے کا عمل جاری

ستمبر 30, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

بجلی کی قیمتوں میں اضافہ

نیپرا کا نیا جھٹکا، اگست فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 1.73 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست 

ستمبر 30, 2026
نیوٹیک مفت ٹیکنیکل ٹریننگ

او جی ڈی سی ایل اور نیوٹیک کا نوجوانوں کے لیے تحفہ، ماہانہ وظیفے کے ساتھ فری ٹیکنیکل ٹریننگ پروگرام

ستمبر 30, 2026
پاکستان سالانہ قرضہ پلان

وزارتِ خزانہ کا اعلان، 290 روپے فی ڈالر کے ریٹ پر 28.6 ٹریلین روپے کا مینوئل جاری

ستمبر 30, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.