Skip to main content

اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

یاسین ملک کی بھوک ہڑتال، ہسپتال شفٹ کر دیا گیا

بلال رشید by بلال رشید
جولائی 28, 2022
in بین الاقوامی خبریں – عالمی سیاست، جنگ، تنازعات اور سفارت کاری
یاسین ملک کی بھوک ہڑتال، ہسپتال شفٹ کر دیا گیا

کشمیری رہنما یاسین ملک، جنہیں بھارتی حکومت نے بغیر کسی جرم کے تہاڑ جیل میں عمر قید کی سزا دے رکھی ہے، کو منگل کو مرکزی دہلی کے رام منوہر لوہیا (آر ایم ایل) ہسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے۔

یاسین ملک نے احتجاجی طور پر بھوک ہڑتال کر رکھی تھی

تفصیلات کے مطابق یاسین ملک نے احتجاجی طور پر بھوک ہڑتال کر رکھی تھی جس سے ان کی حالت خراب ہو گئی۔

  جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف) کے سربراہ یاسین ملک کو ان کے بلڈ پریشر میں اتار چڑھاؤ کے پیش نظر اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ 

 جیل کے ایک اہلکار نے بتایا کہ جیل کے ڈاکٹروں نے ان کے بی پی میں اتار چڑھاؤ محسوس کیا اور اس لیے انہیں ہسپتال ریفر کر دیا۔ وہ آر ایم ایل اسپتال میں داخل ہیں۔ ہمیں ہسپتال سے باقاعدہ اپ ڈیٹس مل رہے ہیں۔

  اتوار کے روز، جیل حکام نے اسے طبی تفتیشی کمرے میں منتقل کیا اور یاسین ملک نے اپنی بھوک ہڑتال ختم کرنے سے انکار کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں | “مجھے مونچھیں پسند ہیں” بھارتی خاتون کی تصاویر وائرل 

یہ بھی پڑھیں | یورپی یونین نے منکی پاکس کے لئے ویکسین منظور کر لی 

یاسین ملک، جنہیں تہاڑ کی جیل نمبر 7 میں ایک ہائی رسک سیل میں اکیلے رکھا گیا ہے،  کو بھارتی حکومت نے دہشت گردوں کی فنڈنگ ​​کے الزام میں عمر قید کی سزا دے رکھی ہے۔ اس سال 25 مئی کو، دہلی کی ایک عدالت نے یاسین ملک کو جرم قبول کرنے کے ایک ہفتے بعد عمر قید کی سزا سنائی اور انہیں 2017 میں وادی کشمیر میں دہشت گردی کی فنڈنگ، دہشت گردی پھیلانے اور علیحدگی پسند سرگرمیوں کا مجرم قرار دیا گیا۔ 

یہ بھی پڑھیں:  پاکستان عالمی اسلامو فوبیا کے خاتمے کی حمایت کرتا ہے: وزیراعظم

56 سالہ یاسین ملک نے جمعہ کی صبح بھوک ہڑتال شروع کی جب مرکزی حکومت نے اس کی درخواست پر اتفاق نہیں کیا کہ اسے جموں میں دہشت گردی کے ایک کیس میں جسمانی طور پر پیش ہونے کی اجازت دی جائے۔ انہیں اتوار کو تہاڑ جیل کے میڈیکل انویسٹی گیشن روم میں منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹر مسلسل ان کی صحت کی نگرانی کر رہے تھے۔ 

کشمیری مجاہد رہنما یاسین ملک 13 جولائی کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعے جموں کی ایک خصوصی عدالت میں پیش ہوئے۔ ان کو 1990 میں ہندوستانی فضائیہ کے چار اہلکاروں کے قتل سے متعلق کیس کے سلسلے میں پیش کیا گیا تھا۔

بلال رشید

بلال رشید

بلال رشید ایک شہری امور اور سیاسی تجزیہ کار ہیں جو مقامی طرزِ حکمرانی اور شہری ترقی کے معاملات پر تجزیہ پیش کرتے ہیں۔ ان کی تحریریں شہروں کی منصوبہ بندی، بلدیاتی سیاست اور عوامی مفاد سے متعلق موضوعات پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

 پی آئی ایم نے کراچی میں 11 پروفیشنل کورسز کا اعلان کر دیا

 پی آئی ایم نے کراچی میں 11 پروفیشنل کورسز کا اعلان کر دیا

اکتوبر 27, 2026
مائیکروسافٹ کا بڑا اقدام: اے آئی کوڈنگ کی غلطیاں پکڑنے کے لیے نیا ٹول متعارف

مائیکروسافٹ کا بڑا اقدام: اے آئی کوڈنگ کی غلطیاں پکڑنے کے لیے نیا ٹول متعارف

اکتوبر 27, 2026
خواتین کی خودمختاری: اسلام آباد میں فری سکوٹی ٹریننگ کا آغاز

خواتین کی خودمختاری: اسلام آباد میں فری سکوٹی ٹریننگ کا آغاز

اکتوبر 27, 2026
حقِ خودارادیت: پاکستان کا مسئلہ کشمیر کے پرامن حل پر زور

حقِ خودارادیت: پاکستان کا مسئلہ کشمیر کے پرامن حل پر زور

اکتوبر 27, 2026
بینکاک میں پاکستانی سفارت خانہ: ای پاسپورٹ کی نئی فیسوں کا اعلان

بینکاک میں پاکستانی سفارت خانہ: ای پاسپورٹ کی نئی فیسوں کا اعلان

اکتوبر 27, 2026
علاقائی امن مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ وفد کی ایرانی صدر سے ملاقات

علاقائی امن: مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ وفد کی ایرانی صدر سے ملاقات

اکتوبر 27, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

 پی آئی ایم نے کراچی میں 11 پروفیشنل کورسز کا اعلان کر دیا

 پی آئی ایم نے کراچی میں 11 پروفیشنل کورسز کا اعلان کر دیا

اکتوبر 27, 2026
مائیکروسافٹ کا بڑا اقدام: اے آئی کوڈنگ کی غلطیاں پکڑنے کے لیے نیا ٹول متعارف

مائیکروسافٹ کا بڑا اقدام: اے آئی کوڈنگ کی غلطیاں پکڑنے کے لیے نیا ٹول متعارف

اکتوبر 27, 2026
خواتین کی خودمختاری: اسلام آباد میں فری سکوٹی ٹریننگ کا آغاز

خواتین کی خودمختاری: اسلام آباد میں فری سکوٹی ٹریننگ کا آغاز

اکتوبر 27, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.