کشمیری رہنما یاسین ملک، جنہیں بھارتی حکومت نے بغیر کسی جرم کے تہاڑ جیل میں عمر قید کی سزا دے رکھی ہے، کو منگل کو مرکزی دہلی کے رام منوہر لوہیا (آر ایم ایل) ہسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے۔
یاسین ملک نے احتجاجی طور پر بھوک ہڑتال کر رکھی تھی
تفصیلات کے مطابق یاسین ملک نے احتجاجی طور پر بھوک ہڑتال کر رکھی تھی جس سے ان کی حالت خراب ہو گئی۔
جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف) کے سربراہ یاسین ملک کو ان کے بلڈ پریشر میں اتار چڑھاؤ کے پیش نظر اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
جیل کے ایک اہلکار نے بتایا کہ جیل کے ڈاکٹروں نے ان کے بی پی میں اتار چڑھاؤ محسوس کیا اور اس لیے انہیں ہسپتال ریفر کر دیا۔ وہ آر ایم ایل اسپتال میں داخل ہیں۔ ہمیں ہسپتال سے باقاعدہ اپ ڈیٹس مل رہے ہیں۔
اتوار کے روز، جیل حکام نے اسے طبی تفتیشی کمرے میں منتقل کیا اور یاسین ملک نے اپنی بھوک ہڑتال ختم کرنے سے انکار کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں | “مجھے مونچھیں پسند ہیں” بھارتی خاتون کی تصاویر وائرل
یہ بھی پڑھیں | یورپی یونین نے منکی پاکس کے لئے ویکسین منظور کر لی
یاسین ملک، جنہیں تہاڑ کی جیل نمبر 7 میں ایک ہائی رسک سیل میں اکیلے رکھا گیا ہے، کو بھارتی حکومت نے دہشت گردوں کی فنڈنگ کے الزام میں عمر قید کی سزا دے رکھی ہے۔ اس سال 25 مئی کو، دہلی کی ایک عدالت نے یاسین ملک کو جرم قبول کرنے کے ایک ہفتے بعد عمر قید کی سزا سنائی اور انہیں 2017 میں وادی کشمیر میں دہشت گردی کی فنڈنگ، دہشت گردی پھیلانے اور علیحدگی پسند سرگرمیوں کا مجرم قرار دیا گیا۔
56 سالہ یاسین ملک نے جمعہ کی صبح بھوک ہڑتال شروع کی جب مرکزی حکومت نے اس کی درخواست پر اتفاق نہیں کیا کہ اسے جموں میں دہشت گردی کے ایک کیس میں جسمانی طور پر پیش ہونے کی اجازت دی جائے۔ انہیں اتوار کو تہاڑ جیل کے میڈیکل انویسٹی گیشن روم میں منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹر مسلسل ان کی صحت کی نگرانی کر رہے تھے۔
کشمیری مجاہد رہنما یاسین ملک 13 جولائی کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعے جموں کی ایک خصوصی عدالت میں پیش ہوئے۔ ان کو 1990 میں ہندوستانی فضائیہ کے چار اہلکاروں کے قتل سے متعلق کیس کے سلسلے میں پیش کیا گیا تھا۔