Skip to main content

اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

 ہماری لڑائی فوج سے نہیں، شیخ رشید

ذیشان خان by ذیشان خان
فروری 18, 2023
in پاکستان کی سیاسی خبریں – حکومت، اپوزیشن اور انتخابی اپ ڈیٹس
ہماری لڑائی فوج سے نہیں، شیخ رشید

غریبوں کے پاس کھانے کو روٹی نہیں

عوامی مسلم لیگ (اے ایم ایل) کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ غریبوں کے پاس کھانے کو روٹی نہیں ہے لیکن کابینہ میں 88 وزراء ہیں جو تنخواہ لے رہے ہیں۔

 لال حویلی کے باہر خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے اپنی 15 دن کی قید کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ 15 دن کے لیے اپنے سسرال گئے تھے۔ غریبوں کی زندگیاں جہنم بنا دی گئی ہیں اور میں نے عمران خان کو کہہ دیا ہے کہ اب یا کبھی نہیں۔ 

ہماری لڑائی فوج سے نہیں

انہوں نے کہا کہ ہماری لڑائی فوج اور بیوروکریسی سے نہیں ارکان خریدنے والوں سے ہے۔ یہ پانچ خاندانوں کا گروپ ہے اور سب سے بڑا چور زرداری ہے۔ انہوں نے ن لیگ کو تباہ کر دیا ہے۔

 شیخ رشید نے کہا کہ لال حویلی کسی کی نہیں، لال حویلی میری ہے. انہوں نے گھر لوٹنے والوں کو خبردار کیا کہ اتوار تک وہ سب کچھ واپس کر دیں۔ ورنہ وہ مقدمہ درج کریں گے. 

.یہ بھی پڑھیں | ٹی ایل پی پیٹرول قیمتیں واپس لینے کے لئے حکومت کو 72 گھنٹے کا الٹی میٹم

.یہ بھی پڑھیں | آپ جیسے لیڈر مسلم لیگ ن کا فخر ہیں، مریم نواز کی خاقان عباسی سے لاہور اجلاس میں بات چیت

ملک بچانے کے لیے شفاف انتخابات ضروری ہیں

انہوں نے کہا کہ فوج ہماری ہے لیکن جلد فوج سمجھ جائے گی کہ ملک بچانے کے لیے شفاف انتخابات ضروری ہیں۔ فوج سب کو ساتھ بٹھا کر الیکشن کروائے۔ انتظار کیا تو پاکستان جیل بن جائے گا۔ اگر ہم فوج کا امیج بحال کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں ہر صورت الیکشن کرانا ہوں گے۔ فوج کا امیج خراب نہیں ہونا چاہیے۔ 

یہ بھی پڑھیں:  گورنر خیبرپختونخوا کا الیکشن کمیشن کو انتخابات سے قبل سیکیورٹی صورتحال پر غور کرنے کا مشورہ

 عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے انکشاف کیا کہ وہ 15 دن جیل میں رہے اور مختلف لوگوں سے ملاقاتیں کیں جن پر انہوں نے واضح کیا کہ جب تک وہ کرپٹ رہنماؤں کے خلاف ہیں عمران خان کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ انہوں نے شاہد خاقان عباسی اور مسلم لیگ ن کے دیگر رہنماؤں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی گرفتاری کی مذمت کی۔ 

الیکشن نہ ہوئے تو خانہ جنگی کا خطرہ ہے

 شیخ رشید نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وقت آنے والا ہے۔ الیکشن نہ ہوئے تو خانہ جنگی کا خطرہ ہے۔ ملک قحط کی طرف جا رہا ہے۔ لوگ دکانیں لوٹیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ معیشت تباہ ہونے پر روس ٹوٹ گیا۔ ہمارے پاس بھی 10 ہزار کنٹینرز بندرگاہ پر کھڑے ہیں۔

ذیشان خان

ذیشان خان

ذیشان خان ایک کرائم اور قانون سے متعلق رپورٹر ہیں جو نظامِ انصاف اور پولیس اصلاحات پر رپورٹنگ کرتے ہیں۔ ان کی تحریریں عدالتی نظام کی بہتری، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی، اور عوامی انصاف کے موضوعات پر روشنی ڈالتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

بٹگرام چیئر لفٹ ریسکیو ڈاکومنٹری

بٹگرام چیئر لفٹ ریسکیو ڈاکومنٹری پاکستانی سنیماؤں میں ریلیز کے لیے تیار

ستمبر 4, 2026
یو اے ای کا نیا ڈیجیٹل ورک پرمٹ

سمندر پار ملازمتوں کے لیے بڑی خوشخبری: یو اے ای کا نیا ڈیجیٹل ورک پرمٹ متعارف

ستمبر 4, 2026
کراس بارڈر بچوں کی کسٹڈی

وفاقی آئینی عدالت نے کراس بارڈر بچوں کی کسٹڈی کے لیے سخت اور نئے قوانین جاری کر دیے

ستمبر 4, 2026
بلدیاتی ترمیمی بل کی منظوری

اسلام آباد کے لیے بڑی پیش رفت: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی داخلہ سے بلدیاتی ترمیمی بل کی منظوری

ستمبر 4, 2026
امن و سلامتی میں خواتین کا کردار

اقوام متحدہ میں پاکستان کا بڑا اعلان: امن و سلامتی میں خواتین کی قیادت کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ

ستمبر 4, 2026
ماہانہ ڈیڑھ لاکھ کمانے کا طریقہ

نوجوانوں کے لیے بڑی خوشخبری: آئی ٹی وزارت نے پاکستان میں ماہانہ ڈیڑھ لاکھ روپے کمانے کا آسان طریقہ بتا دیا

ستمبر 3, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

بٹگرام چیئر لفٹ ریسکیو ڈاکومنٹری

بٹگرام چیئر لفٹ ریسکیو ڈاکومنٹری پاکستانی سنیماؤں میں ریلیز کے لیے تیار

ستمبر 4, 2026
یو اے ای کا نیا ڈیجیٹل ورک پرمٹ

سمندر پار ملازمتوں کے لیے بڑی خوشخبری: یو اے ای کا نیا ڈیجیٹل ورک پرمٹ متعارف

ستمبر 4, 2026
کراس بارڈر بچوں کی کسٹڈی

وفاقی آئینی عدالت نے کراس بارڈر بچوں کی کسٹڈی کے لیے سخت اور نئے قوانین جاری کر دیے

ستمبر 4, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.