Skip to main content

اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

گیارہ موٹر سائیکل پھلانگنے والے آصف کو پاک فوج ٹریننگ دے گی

بلال رشید by بلال رشید
اگست 7, 2020
in پاکستان قومی خبریں – ملکی سطح کی اہم اور تازہ ترین رپورٹس
موٹرسائیکل-سوار-کو-پاک-فوج-ٹریننگ-دے-گی

ایک جمپ میں 11 موٹر سائیکل چھلانگنے والے آصف جن کی مشہوری ان کی ٹک ٹاک وڈیوز سے ہوئی تھی، قسمت کا ستارا چمکنے کا باعث بن گئی ہے۔

زرائع کے مطابق لانگ جمپر آصف کو ایتھلیٹکس سے متعلق پاک فوج پروفیشنل ٹریننگ مہیا کرے گی۔ اس حوالے سے ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے صد اکرم ساہی نے بتایا ہے کہ پاک آرمی کے ایتھلیٹکس کوچ محمد آصف کو باقاعدہ ٹریننگ دیں گے۔ اس حوالے سے میجر جنرل ریٹائرڈ اکرم ساہی نے مزید بتایا ہے کہ محمد آصف کی جانب سے آرمی ایتھلیٹکس کو جائن کیا جائے گا جبکہ یہ بات بہت زیادہ خوش آئیند ہے کہ ایک ٹیلنٹڈ نوجوان جو پاک آرمی خود ریکروٹ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ محمد آصف پاکستانی ایتھلیٹکس کا سرمایہ ثابت ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جہاں کہیں آصف کو فیڈریشن کی ضرورت درپیش ہو گی اس کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جائے گا۔ ایتھلیٹکس فیڈریشن کی جانب سے محمد آصف کو کراچی سے لاہور بھی بلوایا گیا تھا۔ 

یاد رہے کہ محمد آصف کی گیارہ موٹر سائیکل کو ایک چھلانگ میں پھلانگنے اور نہر پھلانگنے کی بھی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں جس پر عوام کی جانب سے خوب اس کو سراہا گیا جبکہ اس نوجوان نے کسی قسم کی پروفیشنل ٹریننگز نہیں لی ہیں۔

عوام کی جانب سے دئیے گئے تاثرات میں کہا گیا تھا کہ اگر بغیر ٹریننگ کے اس میں یہ صلاحیت ہے تو باقاعدہ ٹریننگ کے ساتھ یہ ورلڈ ریکارڈ قائم کر سکتا ہے اور پاکستان کا نام روشن کر سکتا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:  بھارت کرتار پور راہداری معاہدے پر دستخط کرنے کے لئے تیار ہے.

صرف پاکستانی ہی نہیں بلکہ محمد آصف کے لانگ جمپ کی وڈیو پر انٹرنیشنل اولمپیئن بھی اس کے فین ہو گئے ہیں۔ 

اولمپک گولڈ میڈلسٹ کارل لوئیس کی جانب سے آصف کی وڈیو پر کئے گئے تبصرے میں کہا گیا ہے کہ بلا خوچ جمپ لگانا بہترین سوچ کی عکاسی ہے، آصف کے شاندار جمپ پر کارل کی جانب سے دل کھول کر داد دی گئی۔

بلال رشید

بلال رشید

بلال رشید ایک شہری امور اور سیاسی تجزیہ کار ہیں جو مقامی طرزِ حکمرانی اور شہری ترقی کے معاملات پر تجزیہ پیش کرتے ہیں۔ ان کی تحریریں شہروں کی منصوبہ بندی، بلدیاتی سیاست اور عوامی مفاد سے متعلق موضوعات پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

اسلام آباد ٹیکنالوجی پارک آؤٹ سورسنگ

اسلام آباد ٹیکنالوجی پارک آؤٹ سورسنگ: وزیراعظم شہباز شریف کا آپریشنز پرائیویٹ سیکٹر کے حوالے کرنے کا حکم

اگست 18, 2026
نئے بلنگ قوانین

پنجاب میں ریسٹورنٹس کے نئے بلنگ قوانین: ڈیجیٹل رسیدیں لازمی قرار

اگست 18, 2026
امریکی امیگریشن فارمز

امریکی امیگریشن فارمز میں تبدیلیاں: بین الاقوامی طلبہ اور ویزا ہولڈرز کے لیے نئے قوانین کا نفاذ

اگست 18, 2026
نیشنل یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی کے اہداف

نیشنل یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی کے اہداف: نوجوانوں کو باوقار روزگار کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح،

اگست 18, 2026
حج 2027 کے انتظامات کی تیاریاں

حج 2027 کے لیے وزیراعظم کی سخت ہدایات: عازمین کے لیے مثالی انتظامات کا عزم

اگست 18, 2026
قومی شناخت

ڈائاسپورہ ڈپلومیسی اور قومی شناخت: عالمی دارالحکومتوں میں پاکستانی مشنز اور نئی نسل کا فکری ارتباط

اگست 17, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

اسلام آباد ٹیکنالوجی پارک آؤٹ سورسنگ

اسلام آباد ٹیکنالوجی پارک آؤٹ سورسنگ: وزیراعظم شہباز شریف کا آپریشنز پرائیویٹ سیکٹر کے حوالے کرنے کا حکم

اگست 18, 2026
نئے بلنگ قوانین

پنجاب میں ریسٹورنٹس کے نئے بلنگ قوانین: ڈیجیٹل رسیدیں لازمی قرار

اگست 18, 2026
امریکی امیگریشن فارمز

امریکی امیگریشن فارمز میں تبدیلیاں: بین الاقوامی طلبہ اور ویزا ہولڈرز کے لیے نئے قوانین کا نفاذ

اگست 18, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.