ایک جمپ میں 11 موٹر سائیکل چھلانگنے والے آصف جن کی مشہوری ان کی ٹک ٹاک وڈیوز سے ہوئی تھی، قسمت کا ستارا چمکنے کا باعث بن گئی ہے۔
زرائع کے مطابق لانگ جمپر آصف کو ایتھلیٹکس سے متعلق پاک فوج پروفیشنل ٹریننگ مہیا کرے گی۔ اس حوالے سے ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے صد اکرم ساہی نے بتایا ہے کہ پاک آرمی کے ایتھلیٹکس کوچ محمد آصف کو باقاعدہ ٹریننگ دیں گے۔ اس حوالے سے میجر جنرل ریٹائرڈ اکرم ساہی نے مزید بتایا ہے کہ محمد آصف کی جانب سے آرمی ایتھلیٹکس کو جائن کیا جائے گا جبکہ یہ بات بہت زیادہ خوش آئیند ہے کہ ایک ٹیلنٹڈ نوجوان جو پاک آرمی خود ریکروٹ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ محمد آصف پاکستانی ایتھلیٹکس کا سرمایہ ثابت ہو گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جہاں کہیں آصف کو فیڈریشن کی ضرورت درپیش ہو گی اس کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جائے گا۔ ایتھلیٹکس فیڈریشن کی جانب سے محمد آصف کو کراچی سے لاہور بھی بلوایا گیا تھا۔
یاد رہے کہ محمد آصف کی گیارہ موٹر سائیکل کو ایک چھلانگ میں پھلانگنے اور نہر پھلانگنے کی بھی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں جس پر عوام کی جانب سے خوب اس کو سراہا گیا جبکہ اس نوجوان نے کسی قسم کی پروفیشنل ٹریننگز نہیں لی ہیں۔
عوام کی جانب سے دئیے گئے تاثرات میں کہا گیا تھا کہ اگر بغیر ٹریننگ کے اس میں یہ صلاحیت ہے تو باقاعدہ ٹریننگ کے ساتھ یہ ورلڈ ریکارڈ قائم کر سکتا ہے اور پاکستان کا نام روشن کر سکتا ہے۔
صرف پاکستانی ہی نہیں بلکہ محمد آصف کے لانگ جمپ کی وڈیو پر انٹرنیشنل اولمپیئن بھی اس کے فین ہو گئے ہیں۔
اولمپک گولڈ میڈلسٹ کارل لوئیس کی جانب سے آصف کی وڈیو پر کئے گئے تبصرے میں کہا گیا ہے کہ بلا خوچ جمپ لگانا بہترین سوچ کی عکاسی ہے، آصف کے شاندار جمپ پر کارل کی جانب سے دل کھول کر داد دی گئی۔