Skip to main content

اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

گندم اسکینڈل: وفاقی سیکرٹری نیشنل فوڈ سیکیورٹی محمد آصف عہدے سے فارغ

حرا خلیل by حرا خلیل
مئی 3, 2024
in آج کی اہم خبریں – پاکستان اور دنیا کی سرخیاں اور بریکنگ نیوز, پاکستان کی سیاسی خبریں – حکومت، اپوزیشن اور انتخابی اپ ڈیٹس
گندم اسکینڈل وفاقی سیکرٹری نیشنل فوڈ سیکیورٹی محمد آصف عہدے سے فارغ

 اضافی گندم اور مہنگی کھاد کی درآمد کے سکینڈل کے پیش نظر، وزیر اعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز اس معاملے کا نوٹس لیا اور وفاقی سیکرٹری نیشنل فوڈ سیکیورٹی محمد آصف کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے حکام پر غصہ کیا۔ انہوں نے وفاقی سیکرٹری نیشنل فوڈ سیکیورٹی محمد آصف کو نگران وزیراعظم کی مشاورت سے عہدے سے فارغ کر دیا۔

 انہیں او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔ گریڈ 22 کے افسر فخر عالم کو نیشنل فوڈ سیکیورٹی کا نیا وفاقی سیکرٹری تعینات کر دیا گیا ہے۔ فخر عالم اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں اپنی پوسٹنگ کے منتظر تھے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ سال گندم کی "بمپر کراپ” کے باوجود درآمد کی تحقیقات کے لیے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ 

گندم کے موجودہ سٹاک اور مزید خریداری سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن کامران علی افضل کو تحقیقاتی باڈی کا سربراہ مقرر کیا ہے۔

وزیراعظم نے وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی سے 2023 میں گندم کی درآمد کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے پوچھا کہ وافر پیداوار کے باوجود گندم درآمد کرنے کی کیا وجہ ہے۔ 

وزیر اعظم کے میڈیا ونگ کے مطابق، انہوں نے کہا کہ خدا کے فضل سے پاکستان میں اس سیزن کی بمپر فصل ہوئی ہے اس لیے اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کسانوں سے اس کی خریداری میں تاخیر نہ ہو۔

 انہوں نے کہا کہ گندم کی خریداری کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں اور کسانوں کو ان کی محنت کا جلد از جلد معاوضہ دیا جائے۔ 

یہ بھی پڑھیں:  وزیراعظم شہباز شریف آج باکو میں آذربائیجان کے صدر سے ملاقات کریں گے

اجلاس میں وفاقی وزراء احد خان چیمہ، رانا تنویر حسین، محمد اورنگزیب، جام کمال خان، وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

حرا خلیل

حرا خلیل

حرا خلیل ایک لائف اسٹائل اور تفریحی صحافی ہیں جو پاکستانی فلم اور ٹی وی انڈسٹری سے متعلق لکھتی ہیں۔ ان کی تحریریں ثقافتی رجحانات، فنونِ لطیفہ، اور شوبز دنیا کی تازہ ترین سرگرمیوں پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

پاک سعودی وزرائے خارجہ رابطہ علاقائی صورتحال پر گفتگو

پاک سعودی وزرائے خارجہ رابطہ: علاقائی صورتحال پر گفتگو

نومبر 6, 2026
اقبال ڈے پر عام تعطیل کا اعلان: 9 نومبر کو ملک بھر میں چھٹی

اقبال ڈے پر عام تعطیل کا اعلان: 9 نومبر کو ملک بھر میں چھٹی

نومبر 6, 2026
190 ملین پاؤنڈ کیس میں اپیلیں: سماعت کی تاریخ مقرر

190 ملین پاؤنڈ کیس میں اپیلیں: سماعت کی تاریخ مقرر

نومبر 6, 2026
ون کانسٹی ٹیوشن ایونیو اسکینڈل کا ماسٹر مائنڈ: جے آئی ٹی رپورٹ

ون کانسٹی ٹیوشن ایونیو اسکینڈل کا ماسٹر مائنڈ: جے آئی ٹی رپورٹ

نومبر 6, 2026
پاکستان میں میٹا گلاسز پر پابندی ای سی سی کا بڑا فیصلہ

پاکستان میں میٹا گلاسز پر پابندی: ای سی سی کا بڑا فیصلہ

نومبر 5, 2026
وزیراعظم کا پٹرول سبسڈی میں توسیع کا اعلان: دسمبر تک ریلیف

وزیراعظم کا پٹرول سبسڈی میں توسیع کا اعلان: دسمبر تک ریلیف

نومبر 5, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

پاک سعودی وزرائے خارجہ رابطہ علاقائی صورتحال پر گفتگو

پاک سعودی وزرائے خارجہ رابطہ: علاقائی صورتحال پر گفتگو

نومبر 6, 2026
اقبال ڈے پر عام تعطیل کا اعلان: 9 نومبر کو ملک بھر میں چھٹی

اقبال ڈے پر عام تعطیل کا اعلان: 9 نومبر کو ملک بھر میں چھٹی

نومبر 6, 2026
190 ملین پاؤنڈ کیس میں اپیلیں: سماعت کی تاریخ مقرر

190 ملین پاؤنڈ کیس میں اپیلیں: سماعت کی تاریخ مقرر

نومبر 6, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.