Skip to main content

اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

گستاخانہ ٹویٹ پر ماروی سرمد کے خلاف مقدمہ درج

عدیل حسن by عدیل حسن
اگست 24, 2020
in پاکستان قومی خبریں – ملکی سطح کی اہم اور تازہ ترین رپورٹس
ماروی-سرمد-کے-خلاف-مقدمہ-درج

سوشل میڈیا پر رابطے کی مشہور ویب سائٹ ٹویٹرپر ماروی سرمد نے حضرت عیسی علیہ السلام سے متعلق ایک گستاخانہ ٹویٹ شئیر کی جس کے بعد لاہور کے تھانہ فیصل ٹاؤن میں ان کے خلاف درخواست جمع کروا دی گئی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق مقدمہ کی درخواست شہری قیس عظیم کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں شہری نے موقف اپنایا ہے کہ ماروی سرمد نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ میں حضرت عیسی علیہ السلام کے خلاف نازیبا اور گستاخانہ کلمات کہے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ماروی سرمد نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ میں ایک ٹویٹ کی جس میں حضرت عیسی علیہ السلام کو "بلوچ” کہا گیا تھا اور یہ ٹویٹ ایک طنزیہ سوالیہ نشان پر مشتمل تھی۔

ماروی سرمد کی اس ٹویٹ کے بعد سوشل میڈیا پر مذہبی حلقوں کی جانب سے شدید تشویش کا اظہار کیا گیا نیز مسلمانوں کے ساتھ ساتھ عیسائیوں کی دل آزاری کا معاملہ بھی زیر بحث رہا۔

درخواست گزار نے موقف اپنایا ہے کہ ماروی سرمد کی اس گستاخانہ ٹویٹ سے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچی ہےلہذا ماروی سرمد کے خلاف جلد از جلد قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔ 

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہری کی درخواست موصول ہو گئی ہے۔ معاملات کا جائزہ لے کر اس پر کاروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:  عمران خان نے اسامہ بن لادن کو شہید قرار دے دیا ،عالمی میڈیا کی تنقید
عدیل حسن

عدیل حسن

عدیل حسن ایک اقتصادی نامہ نگار ہیں جو کاروباری ترقی اور شہری منڈیوں سے متعلق موضوعات پر لکھتے ہیں۔ ان کی رپورٹنگ ملکی معیشت، تجارتی رجحانات، اور کاروباری مواقع کے تجزیے پر مبنی ہوتی ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

پی ایف ٹی پی اسکالرشپ پروگرام 2026

پی ایف ٹی پی اسکالرشپ پروگرام 2026:  فری لانسنگ کورسز کے لیے تاریخی وظائف کا اعلان

اگست 29, 2026
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی وزٹنگ فیکلٹی نوکریاں

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی وزٹنگ فیکلٹی نوکریاں: سمسٹر خزاں 2026 کے لیے اسامیوں کا باقاعدہ اعلان

اگست 29, 2026
آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم 2026

آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم 2026: بیرسٹر سید افتخار علی گیلانی آزاد جموں و کشمیر کے 17ویں وزیراعظم منتخب

اگست 29, 2026
بلال بن ثاقب کا دورہ ہانگ کانگ

بلال بن ثاقب کا دورہ ہانگ کانگ: ڈیجیٹل فنانس اور ٹوکن ائزڈ مارکیٹس پر اہم ترین مذاکرات

اگست 29, 2026
انویسٹمنٹ بیسڈ ریٹ اسکیمیں

انویسٹمنٹ بیسڈ ریٹ اسکیمیں: انویسٹمنٹ بیسڈ ریٹ اسکیموں سے زراعتی زمین کو مکمل طور پر خارج کرنے کا فیصلہ

اگست 29, 2026
انویسٹر اکاؤنٹ کی ڈیجیٹل آن بورڈنگ

انویسٹر اکاؤنٹ کی ڈیجیٹل آن بورڈنگ: پاکستان کیپٹل مارکیٹ میں 24/7 خودکار اکاؤنٹ اوپننگ سروس 

اگست 29, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

پی ایف ٹی پی اسکالرشپ پروگرام 2026

پی ایف ٹی پی اسکالرشپ پروگرام 2026:  فری لانسنگ کورسز کے لیے تاریخی وظائف کا اعلان

اگست 29, 2026
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی وزٹنگ فیکلٹی نوکریاں

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی وزٹنگ فیکلٹی نوکریاں: سمسٹر خزاں 2026 کے لیے اسامیوں کا باقاعدہ اعلان

اگست 29, 2026
آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم 2026

آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم 2026: بیرسٹر سید افتخار علی گیلانی آزاد جموں و کشمیر کے 17ویں وزیراعظم منتخب

اگست 29, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.