لباس ایک ایسی انسانی ضرورت ہے جس کی اہمیت اور افادیت سے کوئی بھی انکار نہیں کرسکتا۔اور ایک ایسے علاقے میں رہتے ہوئے جہاں قدرت نے مختلف قسم کے موسم رکھے ہوں وہاں ہر موسم کے لحاظ سے لباس کی اہمیت ہوتی ہے۔ اب چونکہ گرمیاں شروع ہوچکی ہیں تو تمام پاکستانی ایسے کپڑوں کے متلاشی ہیں جن میں روایت اور جدیدیت کا حسین امتزاج بھی ہو اور جن کو پہن کر گرمی کا احساس بھی کم ہو۔ آئیے آج ہم آپ کو ایسے پانچ پاکستانی برانڈز کے بارے میں بتاتے ہیں جو گرمی اور عوام کی پسند کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے شاندار کپڑے تیار کررہےہیں۔
ثنا سفیناز
ویسے تو یہ وہ برانڈ ہے جس کے بارے میں اگر یہ کہا جائے کہ قدرت کی طرف سے پاکستانی عورتوں کے لئے تحفہ ہے تو کسی بھی صورت غلط نہ ہوگا۔ کیونکہ ان کے تیارکردہ ملبوسات میں نفاست اور روایت کو اس طرح گھولا گیا ہے کہ دیکھنے والا پہلی نظر پڑتے ہی خرید لے۔ ان کے گرمیوں کے ملبوسات نہایت شاندار قسم کی لان پر مشتمل ہے۔ جوکہ دیکھنے میں بہت ہلکا مگر برتنے میں بہت مضبوط ہے۔گرمیوں میں اس کا استعمال فرحت بخش ہے۔شدید گرمی میں بھی یہ راحت بخشتا ہے۔
ماریہ بی
ماریہ بی ایک ایسا برانڈ ہے جس پر آپ کی سال بھر نظر رہتی ہے۔ مگر گرمیوں میں ان کے تیار کئے گئے ملبوسات حیران کن طور پر نہایت شاندار واقع ہوئے ہیں۔ہر سال یہ برانڈ گرمیوں میں نہایت مناسب قیمت شاندار قسم کی لان فراہم کرتا ہے۔اس کے بہترین قسم کے پرنٹس اور رسمی لان آپ کو شاندار اور پرتعیش دکھنے میں مدد کرتا ہے۔ ماریہ بی نبض شناس برانڈ واقع ہوا ہے جس نے عوام کو ہمیشہ اپنے شاندار انداز کی وجہ سے اپنی طرف مرغوب کیا ہے۔
گل احمد
کپڑوں کی بات کی جائے اور مردوں کو بھلا دیا جائے یہ تو سراسرزیادتی ہوگی۔گل احمد ایک ایسا برانڈ ہےجو عورتوں کے ساتھ ساتھ مردوں کو بھی گرمیوں میں شاندار کپڑے فراہم کرتا ہے۔ مردوں کے لئے ان کے واش این وئیر کے کپڑے اپنی مثال آپ ہیں۔ اس کی خاص بات کپڑےکی پائیداری اور شاندار قسم کے رنگ ہیں۔ گرمیوں میں چونکہ گہری رنگت کے کپڑوں میں دھوپ جذب ہوتی ہے سو ان کے ہلکے رنگ کےشاندار کپڑے آپ کو اس دھوپ سے بچانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔اور مشرقی روایت کو بھی برقرار رکھتے ہیں۔
عاصم جوفا
عاصم جوفا روایتی لباس کے ساتھ جدید اندازکی وجہ سےجانے جاتے ہیں۔ ان کے بغیر سلے ہوئے کپڑوں کی پاکستانی سامعین میں بہت زیادہ مانگ کی جاتی ہے کیونکہ یہ کپڑےکی تفصیل اور ایتھریل وائب پر خاص توجہ دیتے ہیں۔ ان کے محدود اضافی شفان کلیکشن میں آرگنزا فیبرک پر دھاگے کے ساتھ خوبصورت پیسٹل لباس اور زری کڑھائی شامل ہے۔ان کے تہوار کے مجموعے دلکش اور حسین ہوتے ہیں۔جو ایک دفعہ ان کے کپڑے پہن لیتا ہے پھر بمشکل ہی کسی دوسرے برانڈ کا رخ کرتا ہے۔
زارا شاہجہاں
زارا شاہجہاں پاکستان کی مشہور ڈیزائنرز میں سے ایک ہیں، ان کے لان کا مجموعہ آتے ہی اسٹاک سے باہر ہو جاتا ہے۔ ان کے سادہ لیکن روایتی ڈیزائن برانڈ کی شناخت ہیں۔ پاکستانی فیشن کے بارے میں ان کا معمولی انداز سامعین کو ان کے اسٹورز کی طرف دوڑانے پر مجبور کرتا ہے۔ ان کے کپڑے گرمیوں میں شاندار حد تک بہترین ثابت ہوئے ہیں جس کو پہن کر آپ کو گرمی کا احساس بہت کم ہوتا ہے۔