کئی دہائیاں قبل مائیکل سیڈلین نے کینسر کا مقابلہ کرنے کے لیے جینیاتی طور پر مدافعتی خلیات کو تبدیل کرنے کے لیے اپنے مشن کا آغاز کیا تھا۔ ابتدائی طور پر انہیں اپنے ساتھیوں کی جانب سے شکوک و شبہات کا سامنا کرنا پڑا، یہاں تک کہ ان کی اپنی والدہ بھی ان کے کیریئر کے مستقبل کے بارے میں فکر مند ہونے لگیں۔
تاہم، حال ہی میں فرانسیسی نژاد کینیڈین سائنسدان کو سی اے آر ٹی سیل تھراپی میں ان کی گراں قدر خدمات کے لئے باوقار اعزاز سے نوازا گیا اور تقریب میں ان کے پیش کردہ علاج کوبریک تھرو کے طور پر منایا گیا۔ ان کا تجویز کردہ علاج خون کے سرطان کے خلاف قابل ذکر تاثیر کا مظاہرہ کرنے والا ایک جدید عمل ہے۔
اپنے سفر کے بارے میں بات کرتے ہوئے، 63 سالہ سائنسدان نے کہا کہ میں آپ کو یہ نہیں بتا سکتا کہ میں نے کتنی بار سنا ہے کہ یہ کام نہیں کرے گا، کام نہیں کر سکتا، اور اگر یہ کام بھی کرتا ہے، تو اس کا کوئی مستقبل نہیں ہے.
ان کا راستہ رکاوٹوں سے بھرا ہوا تھا: گرانٹ مسترد ہونا، کیریئر کی غیر یقینی پیش رفت، اور گریجویٹ طالب علموں کی کمی جو ان کی ریسرچ لیب میں شامل ہونے کے خواہاں تھے۔ اس کے باوجود ان کا عزم غیر متزلزل رہا۔
یہ بھی پڑھیں | بٹ کوائن کے چیمپین وقار زکا 2500 عالمی تاجروں میں 3 نمبر پر
اب وہ اپنی کامیابی کا جشن منانے کا ارادہ رکھتے ہیں اور وہ اپنا ساتھ دینے والوں کے ایک عظیم الشان اجتماع کی میزبانی کریں گے۔ وہ امریکی امیونولوجسٹ کارل جون کے ساتھ 3 ملین ڈالر کا بریک تھرو پرائز شیئر کریں گے، جن کے اس شعبے میں آزادانہ کام نے بھی اس کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
بریک تھرو پرائز لائف سائنسز، بنیادی طبیعیات اور ریاضی سمیت مختلف شعبوں میں دنیا کے ذہین ترین افراد کو اعزاز دینے کے لیے وقف ہے۔ اکثر نوبل انعامات پر سلیکون ویلی کا ردعمل سمجھا جاتا ہے ، اس کے بانی سپانسرز میں سرگئی برن ، پرسیلا چن اور مارک زکربرگ جیسی قابل ذکر شخصیات شامل ہیں۔