مہنگائی میں پسی پاکستانی عوام کو آخرکار خوشخبری ملی ہے۔
عالمی بینک نے پیشن گوئی کی ہے کہ رواں مالی سال کے دوران پاکستان کی جی ڈی پی کم ہو کر 1.8 فیصد پر آنے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی بینک کی پاکستان ڈیولپمنٹ آؤٹ لُک رپورٹ کے مطابق پاکستان کی جی ڈی پی اگلے 3 سال میں 3 فیصد سے کم رہنے کی پیشن گوئی ہے۔
پاکستان میکرو اکنامک آؤٹ لُک رپورٹ کے مطابق مالی سال 2025 میں پاکستان کی شرح نمو 2.3 فیصد رہے گی جبکہ مالی سال 2026 میں 2.7 فیصد ہو سکتی ہے۔ اسی طرح رواں مالی سال میں پاکستان کی شرح نمو 1.8 فیصد تک ہو سکتی ہے۔
مزید برآں عالمی بینک نے پیشن گوئی کی ہے کہ آئندہ سال مہنگائی میں 26 فیصد کمی کا امکان ہے جبکہ مالی سال 2025 میں 15 فیصد تک مہنگائی میں کمی کا امکان ہے۔
جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال 24-2023 کے دوران زراعت کا شعبہ 3 فیصد تک ترقی کر سکتا ہے۔
رپورٹ میں پاکستان کو مشورہ دیا گیا ہے کہ مہنگائی پر قابو پانے کے لئے امپورٹ پالیسی کو بہتر بنایا جائے۔