مئی 18 2020: (جنرل رپورٹر) اس سال ٹی ٹونٹی کرکٹ ورلڈکپ ہو سکے گا یا نہیں؟ سابق آسٹریلوی کپتان مارک ٹیلر کرکٹ شائقین کے لئے بری خبر لے کر آ گئے
سابق آسٹریلوی کپتان مارک ٹیلر کی جانب سے اس سال ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ ملتوی ہونے کی پیشن گوئی کی گئی ہے
تفصیلات کے مطابق سابق آسٹریلوی کپتان مارک ٹیلر نے کہا ہے کہ لگتا ہے کورونا وائرس کی عالمی عباء کے پیش نظر آسٹریلیا میں ہونے والا کرکٹ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ اس دفعہ ملتوی ہو جائے گا
انہوں نے کہا کہ بھارت کو اکتوبر یا نومبر میں لیگ کے انعقاد کا موقع مل سکتا ہے- اگر آئی سی سی ٹورنامنٹ ملتوی کرنے کا اعلان کرے گی تو بھارت اپنی لیگ کا اعلان کر سکتا ہے
واضح رہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 18 اکتوبر سے 15 نومبر تک آسٹریلیا میں شیڈیول ہے تاہم ابھی تک اس کے ہونے یا نا ہونے کا آئی سی سی کی جانب سے کوئی آفیشل بیان نہیں آیا ہے
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے حوالے سے آئیندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرنے کے لئے آئی سی سی کا اہم اجلاس 28 مئی کو ہو گا
دوسری جانب پاکستانی ورلڈ اسنوکر چیمپئن محمد آصف نے وزیر اعظم عمران خان اعر وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے اسنوکر کلب کھولنے کی درخواست کی ہے- انہوں نے کہا کہ اسنوکر چیمئن ہونے کے باعث میرا زریعہ معاش یہی ہے- آپ ایس او پیز بنائیں اس پر عمل کیا جائے گا- انہوں نے کہا کہ صرف میں نہیں بلکہ دیگر لوگ جو اس فیلڈ سے وابستہ ہیں سب مشکلات کا شکار ہیں
یاد رہے کہ عالمی وباء کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں کھیل کی سرگرمیاں متاثر ہوئی ہیں جبکہ آسٹریلوی کپتان مارک ٹیلر نے ورلڈ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے ملتوی ہونے کی بھی پیشن گوئی کر رکھی ہے
تاہم آئی سی سی کا ٹی ٹونٹی متعلق اہم اجلاس 28 مئی کو ہو گا جس میں آئیندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا