اردو خبر

Facebook Youtube Instagram Newspaper Medium Reddit Tiktok X Twitter
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی کی خبریں
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی نیوز
  • بین اقوامی خبریں
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

کیا شہباز شریف عمران خان کی رہائی ممکن بنا سکتے ہیں؟

فرحین عباس by فرحین عباس
جون 27, 2024
in سیاست کی خبریں, قومی نیوز
imran and shahbaz 696x398

وزیراعظم شہباز شریف نے آج قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کو ایک بار پھر مذاکرات کی دعوت دی۔ انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کی خوشحالی کے لیے مل بیٹھ کر فیصلے کیے جائیں۔

شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ اگر عمران خان کو جیل میں مشکلات کا سامنا ہے تو اس مسئلے پر بھی بات چیت ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ نہیں چاہتے کہ قید کے دوران جو تکالیف انہیں اور ن لیگ کے دوسرے رہنماؤں کو عمران خان حکومت کے دوران پہنچائی گئیں، وہی سلوک اپوزیشن کے ساتھ روا رکھا جائے۔

اپنے خطاب سے پہلے قومی اسمبلی میں اپنی نشست سے اٹھ کر میاں شہباز شریف اپوزیشن بینچوں کی طرف گئے۔ وہاں مولانا فضل الرحمن سے گلے ملنے کے بعد تحریک انصاف کے رہنماؤں بشمول اپوزیشن رہنما عمر ایوب، اسد قیصر اور علی محمد خان کے پاس چل کر خود گئے اور ان سے ایک ایک کر کے ہاتھ ملایا۔

تحریک انصاف کی رہنما اور سنی اتحاد کونسل کی قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر زرتاج گل کو بھی وزیراعظم نے سلام کیا۔ وزیراعظم کے خطاب کے بعد اپوزیشن رہنما عمر ایوب نے اسمبلی میں خطاب کیا اور وزیراعظم کی مذاکرات کی پیشکش پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ بات چیت اور مذاکرات تب ہوں گے جب بانی پی ٹی آئی اور جیلوں میں قید تحریک انصاف کے دوسرے رہنماؤں اور کارکنوں کو رہائی ملے گی۔

اب بات چیت یا مذاکرات ہوں گے یا نہیں، اس بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا لیکن قومی اسمبلی میں وزیراعظم کا اپوزیشن رہنماؤں سے ہاتھ ملانا، انہیں مذاکرات کی دعوت دینا اور پھر عمر ایوب کی طرف سے مذاکرات کی پیشکش کا مشروط جواب دینا، یہ سیاست کا وہ رخ ہے جس کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے کیونکہ ایک دوسرے سے دعا سلام کرنے، اخلاقی حدود کے اندر رہ کر اختلاف کرنے، شکوہ شکایت کرنے سے تلخ سیاسی ماحول کے ساتھ ساتھ نفرت کی اس سیاست کا خاتمہ ہوگا جس نے معاشرے میں ایک ایسی تقسیم پیدا کر دی ہے جو نہ پاکستان کے حق میں ہے نہ عوام کے فائدے میں۔

یہ بھی پڑھیں:  پچیس ہزارروپے پرائز بانڈ مارچ 2025 ڈرا: جیتنے والوں کی مکمل فہرست

ابھی تک عمران خان نے تحریک انصاف کی موجودہ قیادت کو حکومت سے بات چیت کی اجازت نہیں دی لیکن وزیراعظم اور ان کے ساتھیوں کو چاہیے کہ وہ تحریک انصاف کے ساتھ اپنی تلخیوں کو ختم کرنے پر کام کریں اور اپوزیشن کے ساتھ ایک سیاسی رابطہ رکھیں۔

تحریک انصاف کے اصل مسائل اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ہیں اور اسی لحاظ سے عمران خان کی خواہش ہے کہ وہ صرف اور صرف فوجی قیادت سے بات کریں۔ لیکن فوج کی طرف سے انہیں کوئی مثبت جواب نہیں مل رہا۔ شہباز شریف کی وزارت عظمیٰ کے اخلاقی جواز کو تحریک انصاف نہیں مانتی اور عمران خان سمیت دوسرے پی ٹی آئی رہنما شہباز شریف کو فارم 45 کا وزیراعظم پکارتے ہیں اور یہ بھی کہتے ہیں کہ اصل حکومت تو اسٹیبلشمنٹ کی ہے۔ اگر ایسا بھی ہے اور یہ بھی مان لیا جائے کہ شہباز شریف مقتدرہ کے اشاروں پر چلنے والے وزیراعظم ہیں، تو پھر بھی تحریک انصاف کو وزیراعظم کی مذاکرات کی دعوت قبول کر لینی چاہیے۔

جب اسٹیبلشمنٹ تحریک انصاف اور عمران خان کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار نہیں تو پھر شہباز شریف کو اسٹیبلشمنٹ کا نمائندہ سمجھ کر مذاکرات کرنے میں تحریک انصاف کا کیا نقصان ہو سکتا ہے؟ بات چیت اور مذاکرات سے نئے راستے کھلتے ہیں۔ جو شرط عمر ایوب نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لیے رکھی، اسی نکتے کو مذاکرات کی میز پر پہلے مطالبے کے طور پر پیش کیا جا سکتا ہے اور پھر وزیراعظم اور حکومت پر چھوڑا جائے کہ کیا وہ متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے عمران خان کی سزاؤں کے خاتمے کے بعد ان کی رہائی کو ممکن بنانے کے لیے کیا کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  ایران نے تین آسٹریلیائی باشندوں پر جاسوسی کا الزام عائد کیا۔

شہباز شریف حکومت کے ساتھ مذاکرات کو بالواسطہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات سمجھا جا سکتا ہے جس کا تحریک انصاف کو اگر فائدہ نہ ہو تو نقصان بھی کچھ نہیں ہو گا۔

فرحین عباس

فرحین عباس

فرحین عباس ایک تجربہ کار فیچر رائٹر اور صحافی ہیں، جو سماجی موضوعات، انسانی کہانیاں، اور مثبت تبدیلیوں پر لکھنے میں مہارت رکھتی ہیں۔ ان کے تحریری مضامین مختلف قومی اور بین الاقوامی ویب سائٹس پر شائع ہو چکے ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

گلوکارہ آئمہ بیگ نے راستہ کے بانی زین احمد سے شادی کر لی (2)

گلوکارہ آئمہ بیگ نے راستہ کے بانی زین احمد سے شادی کر لی

اگست 7, 2025
پاکستان میں آن لائن ٹرین ٹکٹ بکنگ اور ریئل ٹائم ٹریکنگ کا مکمل طریقہ

پاکستان میں آن لائن ٹرین ٹکٹ بکنگ اور ریئل ٹائم ٹریکنگ کا مکمل طریقہ

اگست 6, 2025
ریڈمی نوٹ 15 پرو+ میں سیٹلائٹ کنیکٹیویٹی کا اضافہ 

ریڈمی نوٹ 15 پرو+ میں سیٹلائٹ کنیکٹیویٹی کا اضافہ 

اگست 6, 2025
2024–25 میں امریکا نے روس سے 4 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی اشیاء درآمد کیں

2024–25 میں امریکا نے روس سے 4 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی اشیاء درآمد کیں

اگست 6, 2025
ایم ٹیگ کیا ہے اور موٹر وے پر اسے کیسے استعمال کریں؟

ایم ٹیگ کیا ہے اور موٹر وے پر اسے کیسے استعمال کریں؟

اگست 5, 2025
پریمیئر لیگ سیزن 2025 26 دیکھنے کے لیے مکمل اسٹریمنگ گائیڈ

پریمیئر لیگ سیزن 2025-26 دیکھنے کے لیے مکمل اسٹریمنگ گائیڈ

اگست 5, 2025

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

گلوکارہ آئمہ بیگ نے راستہ کے بانی زین احمد سے شادی کر لی (2)

گلوکارہ آئمہ بیگ نے راستہ کے بانی زین احمد سے شادی کر لی

اگست 7, 2025
پاکستان میں آن لائن ٹرین ٹکٹ بکنگ اور ریئل ٹائم ٹریکنگ کا مکمل طریقہ

پاکستان میں آن لائن ٹرین ٹکٹ بکنگ اور ریئل ٹائم ٹریکنگ کا مکمل طریقہ

اگست 6, 2025
ریڈمی نوٹ 15 پرو+ میں سیٹلائٹ کنیکٹیویٹی کا اضافہ 

ریڈمی نوٹ 15 پرو+ میں سیٹلائٹ کنیکٹیویٹی کا اضافہ 

اگست 6, 2025

ہمارے ساتھ رہئے

Facebook Youtube Instagram Newspaper X Twitter Medium Reddit Tiktok

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

ہم کوکیز استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم آپ کو ہماری ویب سائٹ پر بہترین تجربہ فراہم کریں۔ اگر آپ اس سائٹ کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو ہم اس بات کو قبول کریں گے کہ آپ اس سے خوش ہیں۔