اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر
  • آج سونے کی قیمت

کوویڈ19 کی وجہ سے امارات کا پاکستان سمیت 12 ممالک کے وزٹ ویزے منسوخ کرنے کا اعلان

بلال رشید by بلال رشید
نومبر 21, 2020
in بین الاقوامی خبریں – عالمی سیاست، جنگ، تنازعات اور سفارت کاری
کوویڈ19 کی وجہ سے امارات کا پاکستان سمیت 12 ممالک کے وزٹ ویزے منسوخ کرنے کا اعلان

دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ متحدہ عرب امارات نے آئندہ نوٹس تک پاکستان سمیت 12 ممالک کے وزٹ ویزوں کے اجراء کو عارضی طور پر معطل کردیا ہے جبکہ اس کی بنیادی وجہ کوویڈ19 کی دوسری لہر اور تیزی سے بڑھتے ہوئے کوویڈ19 کے کیسز ہیں۔

انہوں نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ معطلی کا اطلاق ان ویزوں پر نہیں ہوگا جو پہلے سے جاری شدہ ہیں۔ اس پیشرفت کی تصدیق پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کے ترجمان عبداللہ حفیظ نے کی جن کا کہنا تھا کہ ابھی تک ایئر لائن کو تحریری ہدایات جاری نہیں کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں | پاکستان کو اسامہ بن لادن کے قتل کی خبر دینا سوچ سے زیادہ آسان تھا، باراک اوباما

 انہوں نے کہا کہ اقامہ ، ٹرانزٹ اور ورک ویزا رکھنے والے افراد کو اب بھی متحدہ عرب امارات میں داخلے کی اجازت ہے۔ یہ فوری طور پر واضح نہیں ہو سکا کہ معطلی سے ویزا کی کتنی اقسام متاثر ہوں گی۔ متحدہ عرب امارات کے پاس ویزا کے مختلف زمرے ہیں جن میں کاروبار ، سیاحتی ، ٹرانزٹ ، سٹڈی وغیرہ شامل ہیں۔

یاد رہے کہ جون میں جب پاکستان میں کیسز میں اضافہ ہوا تو متحدہ عرب امارات کی ایئر لائن امارات نے 3 جولائی تک پاکستان سے مسافر خدمات عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔ یہ فیصلہ امارات کی پرواز میں ہانگ کانگ پہنچنے والے 30 کے قریب پاکستانیوں کے کوویڈ19 مثبت ٹیسٹ کے بعد کیا گیا۔ ایئر لائن نے جولائی میں اپنی پروازیں دوبارہ شروع کردیں۔

یہ بھی پڑھیں:  شامی-لبنانی سرحد پار کرنے والوں میں 350 پاکستانی شہری شامل

اسی طرح اگست میں کویت کے ائیر لائن سیکٹر نے کوویڈ19 کے پھیلاؤ کی وجہ سے پاکستان سمیت 31 ممالک کی تجارتی پروازوں پر پابندی عائد کردی تھی  جنھیں ‘زیادہ خطرہ’ سمجھا جاتا تھا۔ گزشتہ ماہ سے پاکستان میں ایک بار پھر کوویڈ19 کیسز کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ جس کے ساتھ مختلف پابندیاں ملکی اور عالمی سطح پر لگائی جا رہی ہیں۔

بلال رشید

بلال رشید

بلال رشید ایک شہری امور اور سیاسی تجزیہ کار ہیں جو مقامی طرزِ حکمرانی اور شہری ترقی کے معاملات پر تجزیہ پیش کرتے ہیں۔ ان کی تحریریں شہروں کی منصوبہ بندی، بلدیاتی سیاست اور عوامی مفاد سے متعلق موضوعات پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

ریسکیو 1122 انٹرن شپ 2026

ایف بی آر فری لانسرز ٹیکس قوانین: اپ ورک اور فائیور سے غیر ملکی آمدن محفوظ طریقے سے ڈکلیئر کرنے کا طریقہ

جون 6, 2026
فارن ڈگری ایکویلنس قوانین

ایچ ای سی اوورسیز الرٹ 2026: غیر ملکی ڈگریوں کی مساوی حیثیت اور الحاق کے نئے قوانین 

جون 6, 2026
شمالی وزیرستان کرفیو اوقات

شمالی وزیرستان ویک اینڈ کرفیو گائیڈ: سفری قوانین، طبی سہولیات اور ایمرجنسی ایڈوائزری

جون 6, 2026
زیرو فیس ڈیجیٹل والٹس

کیش لیس پاکستان 2026: ٹاپ 3 زیرو فیس ڈیجیٹل والٹس اور ادائیگیوں میں 700% اضافہ

جون 6, 2026
سندھ بائیومیٹرک گاڑی ٹرانسفر

سندھ بائیومیٹرک گاڑی ٹرانسفر قوانین 2026: گھر بیٹھے آن لائن کار منتقلی کا مکمل طریقہ

جون 6, 2026
لاہور نمبر پلیٹ کریک ڈاؤن

لاہور نمبر پلیٹ کریک ڈاؤن 2026: بھاری جرمانے سے بچنے اور آن لائن تصدیق کا طریقہ

جون 6, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

ریسکیو 1122 انٹرن شپ 2026

ایف بی آر فری لانسرز ٹیکس قوانین: اپ ورک اور فائیور سے غیر ملکی آمدن محفوظ طریقے سے ڈکلیئر کرنے کا طریقہ

جون 6, 2026
فارن ڈگری ایکویلنس قوانین

ایچ ای سی اوورسیز الرٹ 2026: غیر ملکی ڈگریوں کی مساوی حیثیت اور الحاق کے نئے قوانین 

جون 6, 2026
شمالی وزیرستان کرفیو اوقات

شمالی وزیرستان ویک اینڈ کرفیو گائیڈ: سفری قوانین، طبی سہولیات اور ایمرجنسی ایڈوائزری

جون 6, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

ہم کوکیز استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم آپ کو ہماری ویب سائٹ پر بہترین تجربہ فراہم کریں۔ اگر آپ اس سائٹ کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو ہم اس بات کو قبول کریں گے کہ آپ اس سے خوش ہیں۔