ملک بھر میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران ، پاکستان میں مزید 42 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جو کہ گزشتہ چار مہینوں میں ایک دن میں کورونا سے موت ہونے والوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کے فراہم کردہ اعدادوشمار کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں تقریبا، 38،983 کورونا وائرس ٹیسٹ کروائے گئے جن میں سے 2،665 افراد کے کوویڈ19 ٹیسٹ کو مثبت قرار دیا گیا۔
کورونا وائرس کی 42 اموات کے ساتھ ہی ، ملک میں مجموعی طور پر اب مرنے والوں کی تعداد 7،662 ہوگئی ہے جبکہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس کی مثبت شرح 6.8 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔
پہلی کورونا وائرس کی لہر میں ، پاکستان میں 13 جولائی کو ایک ہی دن میں 2،769 کیسز رپورٹ ہوئے تھے جس کے بعد اب یہ تعداد تقریبا چار مہینوں میں 2،665 ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں | کوویڈ19 کی وجہ سے امارات کا پاکستان سمیت 12 ممالک کے وزٹ ویزے منسوخ کرنے کا اعلان
سرکاری پورٹل کے مطابق ، کیسوں کی کل تعداد 374،173 پر پہنچ چکی ہے۔ اس کے علاوہ ، پچھلے 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 897 مریض کوویڈ19 سے صحت یاب ہوئے ہیں۔
کورونا وائرس صورتحال سے متعلق اجلاس کے بعد ، وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے ٹیلی ویژن خطاب میں انڈور شادیوں اور بڑے بڑے عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ پابندی جمعہ کو لاگو ہوئی۔ وزیر اعظم نے کہا تھا کہ حکومت سردیوں کی چھٹیوں کی جلد اور توسیع پر بھی غور کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اسکولوں کی وجہ سے کورونا کے کیسز میں اضافہ ہوتا ہے تو حکومت موسم سرما کی تعطیلات کی مدت میں اضافہ کر سکتی ہے۔
اس کے علاو ہ این سی او سی نے سرکاری اور نجی کمپنیوں کو 50٪ گھر سے کام کی پالیسی پر عملدرآمد کرنے کی ہدایت بھی کی تھی۔