اپریل 21 2020: (جنرل رپورٹر) کورونا وائرس کی عالمی وباء سے جہاں لاکھوں لوگ متاثر ہیں تو اس دوران لاک ڈاؤن نے کڑوڑوں لوگوں کی زندگیوں کو متاثر کیا ہے- آئے روز بڑھتی بےروزگاری سے خودکشی جیسی تلخ نیوز سننے کو مل رہی ہیں
اسی اثناء میں شہر کراچی کے ایک اور بےروزگار نوجوان نے حالات سے تنگ آکر خودکشی کر لی
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں بےروزگار نوجوان نے پھندا لگا کر خودکشی کر لی جبکہ کراچی میں یہ اپنی نوعیت کا دوسرا واقعہ ہے- اس سے پہلے ایک خاتون نے سازگار حالات کی وجہ سے پھندہ لگا کر خودکشی کی تھی
ریسکیو زرائع کا کہنا ہے کہ شہر کراچی کے علاقہ کورنگی نمبر 5 کے کسی گھر سے پھندہ سے لٹکی لاش ملی ہے- پولیس زرائع نے کہا کہ نوجوان کچھ عرصہ پہلے فیکٹری کام کرتا تھا جو کچھ عرصے سے اب بےروزگار تھا- امید کی جا رہی ہے کہ یہی بےروزگاری اس کی خودکشی کی وجہ بنی
زرائع کے مطابق نوجوان کا نام نعمان بتایا جارہا ہے جبکہ وہ کورنگی کا رہائشی تھا- پولیس کا کہنا ہے کہ خودکشی کرنے والے شخص کی لاش کو قبضے میں لے کر جناح اسپتال میں پوسٹ مارٹم کے لئے دے دیا گیا ہے- جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش لواحقین کے سپرد کر دی جائے گی-یاد رہے کہ کورونا وائرس کی عالمی وباء کی وجہ سے دنیا بھر کے ممالک میں لاک ڈاؤن جاری ہے جس سے پوری دنیا میں بےروزگاری اور معاشی اسباب کی قلت کا سامنا ہے- توقع کی جا رہی ہے کہ ترقی پذیر ممالک میں بےروزگاری کا خدشہ زیادہ ہے