اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی کی خبریں
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی نیوز
  • بین اقوامی خبریں
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر
  • آج سونے کی قیمت

کورونا سے پاکستان میں اموات کی تعداد 1600 سے زائد ہو گئ

بلال رشید by بلال رشید
جون 3, 2020
in اہم خبریں, صحت, قومی نیوز
پاکستان میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 31 افراد کورونا سے جاں بحق

جون 03 2020: (جنرل رپورٹر) کرونا وائرس کی بڑھتی ہوئی تباہ کاریوں نے پچھلے چوبیس گھنٹوں میں مزید 67 افراد کی جان لے لی جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 1600 سے زائد ہو گئ ہے- تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں میں 17,370 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 4,131 کنفرم کیسز نکلے جبکہ اسی دوران 67 افراد زندگی کی بازی سے ہاتھ دھو بیٹھے

یاد رہے کہ پاکستان میں اب تک کرونا وائرس کے تقریبا 595,344ٹیسٹ ہوئے جس میں سے  80,463 کرونا کے مریض (کنفرم کیسز) نکلے ہیں- گورنمنٹ آف پاکستان کی کرونا وائرس آگاہی کے متعلق ویب سائٹ پر دئیے گئے اعداد و شمار کے مطابق کرونا وائرس سے اب تک 1,688 اموات ہو چکی ہیں جبکہ چھیالیس کی حالت خطرے میں ہے- مزید برآں یہ کہ اب تک 28،923 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں جو کہ خوش آئیند بات ہے

اگر ہم صوبہ کے لحاظ سے جائزہ لیں تو گورنمنٹ آف پاکستان کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں 29،489 کیسز ہیں جبکہ سندھ میں 31،086, خیبرپختونخواہ میں 10،897، آزاد جموں کشمیر میں 284، گلگت بلستان میں 779 ، بلوچستان میں 4،740، اور وفاق میں 3،188 کیسز ہیں

دیکھا جائے تو دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی کرونا کی صورتحال بگڑتی دکھائی دے رہی ہے- ایک طرف کرونا کا خوف تو دوسری جانب ترقی پذیر ملک ہونے کے ناطے بھوک اور غربت بھی اہم.مسئلہ کے طور پر ایک بار اجاگر ہونے لگی ہے-تاہم تجزیہ نگار اس بات پر بھی متفق ہیں کہ کرونا وائرس نے ایشیاء کے ممالک کو کم متاثر کیا ہے بنسبت یورپ کے- موجودہ بڑھتے ہوئے کیسز کی بہت بنیادی وجہ لاک ڈاون میں نرمی بھی ہے جس کے بعد کیسز کی تعداد ڈبل سے بھی زائد ہو گئ ہے۔ یاد رہے کہ یہ تمام معلومات گورنمنٹ آف پاکستان کی کرونا وائرس سے آگاہی مہم کی ویب سائٹ سے لی گئی ہے

یہ بھی پڑھیں:  کورونا: پڑھئے پاکستان میں کرونا کیسز کی تازہ ترین صورتحال
بلال رشید

بلال رشید

بلال رشید ایک شہری امور اور سیاسی تجزیہ کار ہیں جو مقامی طرزِ حکمرانی اور شہری ترقی کے معاملات پر تجزیہ پیش کرتے ہیں۔ ان کی تحریریں شہروں کی منصوبہ بندی، بلدیاتی سیاست اور عوامی مفاد سے متعلق موضوعات پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

وفاقی حکومت کی 55 ہزار نوکریاں ختم

وفاقی حکومت کی 55 ہزار نوکریاں ختم: ڈائینگ کیڈر کا کیا مطلب ہے؟

اپریل 28, 2026
پشاور یونیورسٹی احتجاج

یونیورسٹی آف پشاور احتجاج: تنخواہوں میں کٹوتی اور مالیاتی بحران کا مکمل احوال

اپریل 28, 2026
انگلینڈ سری لنکا ٹرائی سیریز

انگلینڈ سری لنکا ٹرائی سیریز: پاکستان کرکٹ کے لیے ایک تاریخی فتح 

اپریل 28, 2026
اقرار الحسن لاہور ایئرپورٹ ویڈیو

اقرار الحسن کی لاہور ایئرپورٹ ویڈیو وائرل: ہنگامے کی اصل حقیقت کیا ہے؟ 

اپریل 28, 2026
مئی 2026 چھٹیاں 9 دن بریک

مئی کا وائرل ہیک: صرف 2 چھٹیوں میں 9 دن کا طویل بریک کیسے حاصل کریں؟ 

اپریل 28, 2026
حسن نواز بھارتی باؤلرز بیان

حسن نواز کا بھارتی باؤلرز کے متعلق بیان: کیا یہ نفرت ہے یا محض کرکٹ کا جنون؟

اپریل 28, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

وفاقی حکومت کی 55 ہزار نوکریاں ختم

وفاقی حکومت کی 55 ہزار نوکریاں ختم: ڈائینگ کیڈر کا کیا مطلب ہے؟

اپریل 28, 2026
پشاور یونیورسٹی احتجاج

یونیورسٹی آف پشاور احتجاج: تنخواہوں میں کٹوتی اور مالیاتی بحران کا مکمل احوال

اپریل 28, 2026
انگلینڈ سری لنکا ٹرائی سیریز

انگلینڈ سری لنکا ٹرائی سیریز: پاکستان کرکٹ کے لیے ایک تاریخی فتح 

اپریل 28, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

ہم کوکیز استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم آپ کو ہماری ویب سائٹ پر بہترین تجربہ فراہم کریں۔ اگر آپ اس سائٹ کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو ہم اس بات کو قبول کریں گے کہ آپ اس سے خوش ہیں۔