کلاس 9 سے 12 تک نئے نصاب کی منظوری
سیکرٹری تعلیم کی منظوری کے بعد 2024 سے اسلام آباد اور وفاقی وزارتوں کے سکولوں میں 9ویں سے 12ویں جماعت کا نیا نصاب لاگو کیا جائے گا۔
اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کلاس 9 اور 11 کے لیے نیا نصاب 2024 میں نافذ کیا جائے گا، جب کہ 10 اور 12 ویں جماعت کا نیا نصاب 2025 میں نافذ کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق ہ وزارت تعلیم کی جانب سے تمام صوبوں کو نوٹیفکیشن بھیج دیا گیا ہے۔ صوبے اپنے قوانین اور کابینہ کی منظوری کے مطابق نئے نصاب کے نفاذ کو مطلع کریں گے۔
ذرائع نے مزید کہا کہ صوبائی ماہرین نئے نصاب کے حوالے سے اپنی سفارشات بھجوائیں گے۔
یاد رہے کہ حکومت نے ہم آہنگی کے لیے صوبوں میں پالیسی ڈائیلاگ کا انعقاد کی ہےا۔ نئے نصاب میں ریاضی، فزکس، کیمسٹری، بیالوجی، کمپیوٹر سائنس، انٹرپرینیورشپ، اسلامیات، پاکستان اسٹڈیز، اردو اور انگریزی سمیت تمام مضامین شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں | پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہو گی