کراچی شہر میں مزید بارش
پاکستان کے محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) نے پیش گوئی کی ہے کہ مون سون کا سیزن تقریباً اختتام کے قریب ہے کیونکہ کراچی شہر میں مزید بارشوں کا کوئی امکان نہیں ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے جب کہ کم سے کم درجہ حرارت 26 اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
پنجاب میں مون سون بارشیں ہوں گی
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں جنوب مغربی ہوا 12 سے 18 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔ آج مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا تاہم بارش کا کوئی امکان نہیں۔
محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ بالائی پنجاب میں مون سون بارشیں ہوں گی جس کے بعد مون سون کا سیزن مکمل طور پر ختم ہو جائے گا۔
محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ کراچی میں اب مون سون کی مزید بارشوں کا کوئی امکان نہیں۔
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔
جنوبی علاقوں میں موسم گرم رہے گا
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں موسم گرم رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں | کراچی: دو دن میں ڈینگی کیسز دوگنے ہو گئے
یہ بھی پڑھیں | سندھ حکومت کا سیلاب زدہ علاقوں میں پیرامیڈیکل سٹاف بھرتی کرنے کا فیصلہ
صوبہ سندھ
صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں آج موسم گرم اور خشک جبکہ کراچی، حیدرآباد اور سکھر میں موسم گرم رہے گا۔
صوبہ پنجاب
صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا جب کہ لاہور، گوجرانوالہ، اور سیالکوٹ میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔
صوبہ خیبر پختونخواہ
صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا تاہم چترال، دیر، سوات اور کرم میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔
صوبہ بلوچستان
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔
گلگت بلتستان اور کشمیر میں آج مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔