Skip to main content

اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

کراچی میں لمبی لوڈشیڈنگ، سڑکوں پر تین تین فٹ گڑھے پڑ گئے، انتظامیہ غائب، شہریوں کا احتجاج

بلال رشید by بلال رشید
اگست 29, 2020
in آج کی اہم خبریں – پاکستان اور دنیا کی سرخیاں اور بریکنگ نیوز
کراچی-میں-لوڈشیڈنگ

کراچی والوں کے لئے سیلابی بارش کیا کم تھی کہ لمبے عرصے تک کی لوڈشیڈنگ نے مزید برا حال کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کلفٹن، ڈیفینس اور دیگر درجنوں علاقوں اور کالونیوں میں جہاں پانی کی عدم نکاسی سے شہری پریشان ہیں وہیں بجلی بھی لمبے عرصے غائب ہے۔ شہریوں کی جانب سے شارع فیصل اور کالا پل سمیت دیگر بیشتر علاقوں میں لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کیا گیا ہے۔

کے الیکٹرک کی جانب سے اپنی فون کال پر شکایات سننے کے بجائے موت کی خبر یا ایمرجنسی اطلاع کی ٹون لگا دی ہے جبکہ مسلسل کوشش کے باوجود کے الیکٹرک کے ترجمان سے رابطہ نہیں ہو پایا ہے۔ 

زرائع کے مطابق کل رات 12 بجے جو شکایات موصول ہوئیں اس کے مطابق کلفٹن کے بلاک 2،5 اور 7 کو بجلی سے محروم ہوئے مکمل ایک دن ہو گیا ہے جبکہ بلاول ہاؤس کے اطراف کی آبادی بھی بجلی کی شدید لوڈشیڈنگ کا شکار ہے۔

صرف یہی نہیں بلکہ پریس کلب کراچی بھی پچھکے 2 دن سے بجلی کی سہولت سے محروم ہے۔ اس کے علاوہ گلشن اقبال، سعدی ٹاؤن اور ملیر کے بیشتر علاقے بھی بجلی بھی محروم ہیں۔ 

بجلی کی کہانی تو چلتی آ رہی ہے اس کے ساتھ ساتھ شدید بارشوں کے باعث شہر کراچی کا انفراسٹرکچر شدید متاثر ہوا ہے جس کے باعث ایک فٹ سے لے کر 4 فٹ تک بڑے بڑے کھڈے پڑ گئے ہیں جو کہ اب حادثات کی وجہ بن رہے ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے اب تک اس کا کوئی عارضی حل بھی نہیں کیا گیا ہے نا ہی کسی قسم کے کام کا آغاز کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  ممتاح اسماعیل گھر نہیں ہے، فون بند ہے، نیب نے اس کی رہائش گاہ پر بھی حملہ کیا ہے

اس سے پہلےماضی میں جب ایسی صورتحال ہوتی تھی تو انتظامیہ کی جانب سے پتھر اور بجری کا مکسر ڈال دیا جاتا تھا تا کہ عارضی طور پر گزارا ہو سکے اور حادثات سے بچا جا سکے مگر اس دفعہ ابھی تک کوئی ایسا عارضی اقدام بھی نہیں کیا گیا ہے۔ جبکہ گہرے کھڈوں سے حادثات کا آغاز ہونے کی خبریں موصول ہو رہی ہیں۔

بلال رشید

بلال رشید

بلال رشید ایک شہری امور اور سیاسی تجزیہ کار ہیں جو مقامی طرزِ حکمرانی اور شہری ترقی کے معاملات پر تجزیہ پیش کرتے ہیں۔ ان کی تحریریں شہروں کی منصوبہ بندی، بلدیاتی سیاست اور عوامی مفاد سے متعلق موضوعات پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

مفت جگر اور گردے کا ٹرانسپلانٹ

مفت جگر اور گردے کا ٹرانسپلانٹ: پی کے ایل آئی راولپنڈی میں تاریخی ہیلتھ پروگرام کا باقاعدہ اعلان

اگست 27, 2026
نیپال میں سیلاب

نیپال میں سیلاب اور تباہی: موسلا دھار بارشوں اور مٹی کے تودے گرنے سے نظامِ زندگی مفلوج

اگست 27, 2026
پی ایم اپنا گھر لون اسکیم

 7,600 خاندانوں میں 38 ارب روپے کے ہاؤسنگ قرضے تقسیم، زراعت اور ایس ایم ایز کے لیے ریکارڈ فنڈز جاری

اگست 27, 2026
پاک سعودی برادرانہ سفارتی تعلقات

پاک سعودی برادرانہ سفارتی تعلقات: وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سے الوداعی ملاقات

اگست 27, 2026
کینیڈا ہیلتھ کیئر امیگریشن 2026

کینیڈا ہیلتھ کیئر امیگریشن 2026: نرسز، ڈینٹسٹ، فارماسسٹ اور پاکستانی ڈاکٹروں کے لیے کینیڈا میں سنہری مواقع

اگست 27, 2026
مریم نواز کا دورہ چین 2026

مریم نواز کا دورہ چین 2026: شنجیانگ میں چین کی سب سے بڑی ڈیری کمپنی کا دورہ

اگست 27, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

مفت جگر اور گردے کا ٹرانسپلانٹ

مفت جگر اور گردے کا ٹرانسپلانٹ: پی کے ایل آئی راولپنڈی میں تاریخی ہیلتھ پروگرام کا باقاعدہ اعلان

اگست 27, 2026
نیپال میں سیلاب

نیپال میں سیلاب اور تباہی: موسلا دھار بارشوں اور مٹی کے تودے گرنے سے نظامِ زندگی مفلوج

اگست 27, 2026
پی ایم اپنا گھر لون اسکیم

 7,600 خاندانوں میں 38 ارب روپے کے ہاؤسنگ قرضے تقسیم، زراعت اور ایس ایم ایز کے لیے ریکارڈ فنڈز جاری

اگست 27, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.