اردو خبر

Facebook Youtube Instagram Newspaper Medium Reddit Tiktok X Twitter
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی کی خبریں
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی نیوز
  • بین اقوامی خبریں
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

کراچی میں دوبارہ زلزلے کے جھٹکے ، عوام میں تشویش

ذیشان خان by ذیشان خان
جون 2, 2025
in اہم خبریں, علاقائی خبریں, قومی نیوز
کراچی میں دوبارہ زلزلے کے جھٹکے ، عوام میں تشویش

کراچی کے رہائشیوں نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کئی بار ہلکی نوعیت کے زلزلے محسوس کیے ہیں جن میں تین جھٹکوں کی تصدیق پاکستان محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) نے کی ہے۔ تازہ ترین زلزلہ پیر کے روز آیا ہے جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.2 ریکارڈ کی گئی۔ ہے اور اس کا مرکز شہر کے گنجان آباد علاقے قائدآباد میں تھا۔ اسی علاقے میں ایک دن قبل شام 5 بج کر 33 منٹ پر 3.6 شدت کا جھٹکا بھی محسوس کیا گیا تھا۔ پیر کی صبح 1 بج کر 5 منٹ پر گڈاپ ٹاؤن کے قریب بھی ایک اور زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کی شدت بھی 3.2 تھی اور اس کی گہرائی 12 کلومیٹر تھی۔

یہ تمام زلزلے زمین کی سطح کے قریب یعنی 10 سے 12 کلومیٹر کی گہرائی پر آئے ہیں جس کی وجہ سے اگرچہ ان کی شدت کم تھی مگر جھٹکے محسوس کیے گئے۔

Intermittent tremors have been felt in Karachi since yesterday. Chief of the Meteorological Department’s Tsunami Warning Center, Amir Haider Laghari, has explained the reason.#Karachi #Earthquake #TOKReports pic.twitter.com/iU9QKacrxp

— Times of Karachi (@TOKCityOfLights) June 2, 2025

محکمہ موسمیات کراچی کے چیف میٹرولوجسٹ عامر حیدر کے مطابق یہ زلزلے لانڈھی کے علاقے میں موجود ایک فعال فالٹ لائن کی وجہ سے آ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ یہ زلزلے کم شدت کے ہیں اور ان میں بتدریج کمی آ رہی ہے تاہم فی الحال کوئی حتمی پیش گوئی ممکن نہیں۔ ان کا خیال ہے کہ اگر موجودہ رجحان برقرار رہا تو یہ جھٹکے ایک ہفتے کے اندر ختم ہو سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  اپنی مرضی سے نازیبا ویڈیوز بنوائیں، عائشہ اکرام کا الزام لگانے والوں کو جواب

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح کے کم شدت کے زلزلے درحقیقت فائدہ مند ہو سکتے ہیں کیونکہ یہ زمین کی اندرونی پلیٹوں میں جمع ہونے والی توانائی کو بتدریج خارج کرتے ہیں جس سے بڑے اور خطرناک زلزلوں کے امکانات کم ہو جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  راولپنڈی میں موبائل ڈیوائس ٹیمپرنگ کے خلاف

PTA کی کارروائی

ذیشان خان

ذیشان خان

ذیشان خان ایک کرائم اور قانون سے متعلق رپورٹر ہیں جو نظامِ انصاف اور پولیس اصلاحات پر رپورٹنگ کرتے ہیں۔ ان کی تحریریں عدالتی نظام کی بہتری، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی، اور عوامی انصاف کے موضوعات پر روشنی ڈالتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

اپنے لیپ ٹاپ کا گرافکس کارڈ کیسے چیک کریں

اپنے لیپ ٹاپ کا گرافکس کارڈ کیسے چیک کریں

نومبر 8, 2025
پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ تیسرا ون ڈے لائیو کیسے دیکھیں

پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ تیسرا ون ڈے: لائیو کیسے دیکھیں

نومبر 8, 2025
چیک صحیح طریقے سے کیسے فل کریں

 چیک صحیح طریقے سے کیسے فل کریں

نومبر 8, 2025
27ویں آئینی ترمیم: حکومتِ پاکستان کی اہم تجاویز اور مقاصد کیا ہیں؟

27ویں آئینی ترمیم: حکومتِ پاکستان کی اہم تجاویز اور مقاصد کیا ہیں؟

نومبر 8, 2025
پنجاب اسکول ٹیچر انٹرن شپ (STI) پروگرام 2025 کے لیے درخواست دینے کا طریقہ

پنجاب اسکول ٹیچر انٹرن شپ (STI) پروگرام 2025 کے لیے درخواست دینے کا طریقہ

نومبر 7, 2025
سنیپ چیٹ پر بلاک کرنے کا طریقہ

سنیپ چیٹ پر بلاک کرنے کا طریقہ

نومبر 8, 2025

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

اپنے لیپ ٹاپ کا گرافکس کارڈ کیسے چیک کریں

اپنے لیپ ٹاپ کا گرافکس کارڈ کیسے چیک کریں

نومبر 8, 2025
پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ تیسرا ون ڈے لائیو کیسے دیکھیں

پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ تیسرا ون ڈے: لائیو کیسے دیکھیں

نومبر 8, 2025
چیک صحیح طریقے سے کیسے فل کریں

 چیک صحیح طریقے سے کیسے فل کریں

نومبر 8, 2025

ہمارے ساتھ رہئے

Facebook Youtube Instagram Newspaper X Twitter Medium Reddit Tiktok

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

ہم کوکیز استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم آپ کو ہماری ویب سائٹ پر بہترین تجربہ فراہم کریں۔ اگر آپ اس سائٹ کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو ہم اس بات کو قبول کریں گے کہ آپ اس سے خوش ہیں۔