کراچی میں بہترین پیزا شاپ کون سی ہیں؟
پیزا کھانے کو جی چاہ رہا ہے؟ آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ کراچی میں بہترین پیزا شاپ کون سی ہیں۔
کراچی میں 6 بہترین پیزا شاپ
اول۔ 14 اسٹریٹ پیزا
چودہ اسٹریٹ پیزا آپ کو اپنے ذائقہ کے مطابق پیزا بنانے دیتا ہے۔ حسب ضرورت ہر وہ چیز آپ پیزہ میں ڈلوا سکتے ہیں جس کی آپ کو ضرورت ہے۔ آپ کرسٹ کی قسم کو منتخب کرکے شروع کرتے ہیں اور پھر آپ اپنا پیزا بناتے ہیں۔
ایڈریس: بلڈنگ 20C، لین 6، بخاری کمرشل ایریا فیز 6 ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی، کراچی۔
دوم۔ کیلیفورنیا پیزا
کیلیفورنیا پیزا کی پورے پاکستان میں شاخیں ہیں جن کی کراچی میں 5 سے زائد شاخیں ہیں۔ آپ اپنے دوستوں اور فیملی کے ساتھ کیلیفورنیا پیزا سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔
ایڈریس: اسماعیل سینٹر، مین بہادر آباد 6-سی، کراچی
سوم۔ براڈوے پیزا
براڈوے پیزا آہستہ آہستہ پاکستان میں ٹاپ پیزا برانڈز میں جگہ بنا رہا ہے۔ کراچی میں متعدد شاخوں کے ساتھ، براڈوے پیزا مزیدار اور لذیذ پیزا پیش کرتا ہے۔ یہ 5 فٹ اور 12 کلوگرام براڈوے پیزا کا دنیا کا سب سے بڑا پیزا سلائس پیش کرتے ہیں جس کی اپنی ایک کلاس ہے۔
ایڈریس: اسٹیٹ لائف بلڈنگ نمبر۔ 1 گراؤنڈ فلور، چندریگر روڈ، کراچی
یہ بھی پڑھیں | اپنی ماہانہ اِنکم کا بجٹ کیسے بنائیں؟
یہ بھی پڑھیں | اپنی انگریزی کو کیسے بہتر کریں؟
چہارم۔ نیویارک پیزا
نیویارک پیزا کراچی میں پیزا کے مقبول مقامات میں سے ایک ہے جس کی چار شاخیں پورے شہر میں ہیں۔ یہ ہاتھ کے تازہ آٹے کے لیے جانا جاتا ہے جو پیزا کو مزیدار بناتا ہے۔ مینو میں دو ٹاپنگز کے آپشن کے ساتھ 16 انچ اور 21 انچ سائز میں پیش کرنے کے لیے پیزا کے ذائقوں کی وسیع اقسام ہیں۔
ایڈریس: 26-سی، ڈی ایچ اے بدر کمرشل، سٹریٹ نمبر 5، کراچی۔
پنجم۔ پیزا ہٹ
پیزا ہٹ پاکستان کی سب سے بڑی اور قدیم ترین پیزا چین ہے۔ پیزا ہٹ کافی سالوں سے یہ خدمت کر رہی ہے اور ایک عرصے سگ اپنی موجودگی برقرار رکھنے میں کامیاب رہی ہے۔ پورے پاکستان میں اس کے 76 سے زیادہ آؤٹ لیٹس ہیں۔
ایڈریس: ڈی 73، بلاک 7، بوٹ بیسن، زون سی، کلفٹن، کراچی۔
ششم۔ پیزا پوائنٹ
کراچی میں پیزا پوائنٹ سستا اور مزیدار پیزا پیش کرتا ہے۔ ان کی کراچی میں متعدد دکانیں ہیں اور وہ اپنے سستے لیکن مزیدار پیزا کی وجہ سے گاہکوں کو برقرار رکھنے کے قابل ہیں۔
ایڈریس: مین شاہراہ فیصل بلاک 6، پی ای سی ایچ ایس، کراچی۔