اردو خبر

Facebook Youtube Instagram Newspaper Medium Reddit Tiktok X Twitter
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی کی خبریں
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی نیوز
  • بین اقوامی خبریں
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

کابینہ نے فوجی عدالتوں کے ٹرائل کی حمایت کر دی

عبدالرحمٰن وقار by عبدالرحمٰن وقار
جولائی 14, 2024
in سیاست کی خبریں
عمران خان کی جناح ہاؤس پر حملے کی مذمت

کابینہ نے فوجی عدالتوں کے ٹرائل کی حمایت کر دی

وفاقی کابینہ نے جمعہ کو قومی سلامتی کمیٹی (این ایس سی) میں کیے گئے فیصلوں کی منظوری دے دی ہے جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ 9 مئی کو فوجی تنصیبات میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کرنے والے مظاہرین کے خلاف آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ چلایا جائے گا۔

 وزیر اعظم ہاؤس میں وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں این ایس سی اور کور کمانڈرز کانفرنس کی جانب سے پرتشدد مظاہروں کو سپورٹ فراہم کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے عزم کے چند روز بعد فوجی عدالتوں میں عام شہریوں کا مقدمہ چلانے کی منظوری دی گئی ہے۔

جیلاؤ گھیراؤ کیوں ہوا؟ 9 مئی کی داستان

یاد رہے کہ 9 مئی کو پیرا ملٹری رینجرز کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتار کیے جانے کے بعد بڑے پیمانے پر مظاہرے اور جلاؤ گھیراؤ ہوا۔

 مظاہرین نے سرکاری اور نجی املاک کی توڑ پھوڑ کی اور یہاں تک کہ راولپنڈی میں جنرل ہیڈ کوارٹر اور لاہور کور کمانڈر کی رہائش گاہ پر بھی حملہ کیا۔ ہنگامہ آرائی کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کیا گیا جو اب بھی جاری ہے۔ 

 کابینہ کے ایک اہم وزیر نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست کرتے ہوئے بتایا کہ کوئی نئی فوجی عدالتیں قائم نہیں کی جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف "خصوصی  عدالتوں” میں مقدمہ چلایا جائے گا جو پہلے سے ملٹری ایکٹ کے تحت کام کر رہی ہیں۔  

یہ بھی پڑھیں:  الیکشن کمیشن نے عمران خان اور فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے

یہ بھی پڑھیں | مودی کی پاکستان کے ساتھ معمول کے تعلقات کی خواہش

یہ بھی پڑھیں | عمران خان کی جناح ہاؤس پر حملے کی مذمت 

تاہم، معروف قانون دان اور فوج سے متعلق مقدمات کے ماہر، کرنل (ر) انعام الرحیم نے کہا کہ وزارت دفاع یا چیف آف آرمی اسٹاف کو خصوصی عدالتوں کے قیام یا بحالی کے لیے باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کرنا ہوگا۔ 

 انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے آرمی چیف کو پہلے ہی اختیار دیا ہے کہ وہ کسی بھی فارمیشن کمانڈر کو خصوصی قائمہ عدالتیں تشکیل دینے یا اس کے وارنٹ جاری کرنے کا اختیار دے چکے ہیں۔ 

فوج عام طور پر اس مخصوص یونٹ میں ہونے والے کسی بھی جرم کے لیے متعلقہ یونٹوں میں عدالتیں قائم کرتی ہے۔  

انہوں نے کہا کہ ایک بار جب خصوصی قائمہ عدالتیں قائم ہو جاتی ہیں، تو وہ سال بھر ایک شہر یا مختلف شہروں میں کام کر سکتی ہیں۔

عبدالرحمٰن وقار

عبدالرحمٰن وقار

عبدالرحمٰن وقار ایک سینئر صحافی اور کالم نگار ہیں جو ملکی سیاست، معیشت اور عالمی تعلقات پر گہرے تبصرے اور تجزیے کرتے ہیں۔ وہ گزشتہ پندرہ سالوں سے پرنٹ اور ڈیجیٹل میڈیا میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

پاکستانیوں کے لیے کویت میں نوکریاں اہلیت اور درخواست کا طریقہ

پاکستانیوں کے لیے کویت میں نوکریاں: اہلیت اور درخواست کا طریقہ

اگست 11, 2025
پاکستان اور عالمی منڈی میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

پاکستان اور عالمی منڈی میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

اگست 9, 2025
دبئی میں پاکستانی ڈرائیورز کے لیے 600 سے زائد ملازمتیں، کیریئر فیئر 2025 میں شاندار رسپانس

دبئی میں پاکستانی ڈرائیورز کے لیے 600 سے زائد ملازمتیں، کیریئر فیئر 2025 میں شاندار رسپانس

اگست 9, 2025
پنجاب گرین ٹریکٹر اسکیم فیز 2 درخواست دینے کا طریقہ

پنجاب گرین ٹریکٹر اسکیم فیز 2: درخواست دینے کا طریقہ

اگست 8, 2025
پنجاب اسمبلی کمیٹی کی لوکل گورنمنٹ بل 2025 کی منظوری، مادری زبان کا بل بھی پیش

پنجاب اسمبلی کمیٹی کی لوکل گورنمنٹ بل 2025 کی منظوری، مادری زبان کا بل بھی پیش

اگست 8, 2025
پنجاب کے اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں میں 31 اگست تک توسیع

پنجاب کے اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں میں 31 اگست تک توسیع

اگست 8, 2025

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

پاکستانیوں کے لیے کویت میں نوکریاں اہلیت اور درخواست کا طریقہ

پاکستانیوں کے لیے کویت میں نوکریاں: اہلیت اور درخواست کا طریقہ

اگست 11, 2025
پاکستان اور عالمی منڈی میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

پاکستان اور عالمی منڈی میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

اگست 9, 2025
دبئی میں پاکستانی ڈرائیورز کے لیے 600 سے زائد ملازمتیں، کیریئر فیئر 2025 میں شاندار رسپانس

دبئی میں پاکستانی ڈرائیورز کے لیے 600 سے زائد ملازمتیں، کیریئر فیئر 2025 میں شاندار رسپانس

اگست 9, 2025

ہمارے ساتھ رہئے

Facebook Youtube Instagram Newspaper X Twitter Medium Reddit Tiktok

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

ہم کوکیز استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم آپ کو ہماری ویب سائٹ پر بہترین تجربہ فراہم کریں۔ اگر آپ اس سائٹ کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو ہم اس بات کو قبول کریں گے کہ آپ اس سے خوش ہیں۔