ڈپریشن درحقیقت ایک ذہنی بیماری ہے جس میں آپ افسردہ اور بے چین محسوس کرتے ہیں۔ اس کی مختلف وجوہات ہو سکتی ہیں لیکن جب کبھی ہم خود کو ڈپریشن میں محسوس کریں تو ہمیں خود کو آگاہ کرنا چاہیے کہ یہ نارمل نہیں ہے اور اس کے حل کی برف جانا چاہیے۔
آئیے ہم ڈپریشن کی پانچ وجوہات اور ان کے حل کو مختصر دیکھتے ہیں۔
- تنازعاتی وجوہات
وجہ: زندگی میں مختلف مسائل یا تنازعات ڈپریشن کی وجہ بن سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ کسی ہر دل عزیز کی کمی بھی ڈپریشن کا باعث بن سکتی ہے۔
حل: ماہر نفسیات سے مشورہ لیں۔ ڈاکٹر سے ضرورت کے مطابق دوائی لیں اور مختلف لوگوں سے بات چیت کر کے مدد حاصل کریں۔
- بائیالوجی وجوہات
وجہ: دماغی کیمیا کی تبدیلیاں جیسے کہ نیورو ٹرانسمٹر کی عدم توازن ڈپریشن کا باعث بن سکتی ہیں۔
حل: مشورہ اور دوائی کے ساتھ ساتھ صحت مند زندگی کی عادات اختیار کریں۔
- نفسیاتی وجوہات
وجہ: کم اعتمادی، ناکامی، اور منفی خیالات ڈپریشن کا سبب بن سکتے ہیں
حل: مثبت سوچ، ساتھیوں سے مشاورت اور ماہر نفسیات کی مدد آپ کے ڈپریشن کو کم کر سکتی ہے۔
- ماحولی وجوہات
وجہ: اردگرد کے ماحول سے مطمئن نا ہونا، اکیلاپن، اور پریشان رکھنے والے افراد آپ کو ڈپریشن کی طرف مائل کر سکتے ہیں۔
حل: پرسکون جگہ شفٹ ہو جائیں، دوست بنائیں اور تنہائی میں وقت نا گزاریں۔ ماہر نفسیات سے سیشن لازمی لیں۔
- جینی وجوہات
وجہ: خاندانی جین بھی ڈپریشن کا باعث بن سکتے ہیں۔
حل: اپنی زندگی میں مثبت تبدیلیاں لانے کی کوشش کریں۔