Skip to main content

اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

چین نے افغانستان میں اپنے نئے سفیر کی تقرری کا اعلان کر دیا

بلال رشید by بلال رشید
ستمبر 15, 2023
in بین الاقوامی خبریں – عالمی سیاست، جنگ، تنازعات اور سفارت کاری
چین نے افغانستان میں اپنے نئے سفیر کی تقرری کا اعلان کر دیا 01 (2)

 کابل میں ہونے والی ایک تقریب میں چین نے افغانستان میں باضابطہ طور پر نئے سفیر کی تقرری کا اعلان  کرنے والا  پہلا ملک بن گیا ۔ طالبان کو کسی غیر ملکی حکومت نے باضابطہ طور پر تسلیم نہیں کیا اور جبکہ اس تقرری کرتے ہوئے بیجنگ نے یہ بھی ایسا کوئی اشارہ نہیں دیا کہ وہ طالبان کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے پر آمادہ ہے ۔

چین کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ افغانستان میں سفیر کی تبدیلی ایک باقاعدہ طریقہ کار سے کی گئی ہے اور اس کا مقصد چین اور افغانستان کے درمیان رابطے اورتعاون کو برقرار رکھنا اور بڑھانا ہے اور افغانستان کے حوالے سے چین کی پالیسی واضح اور مستقل ہے  ۔

 طالبان انتظامیہ کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا  کے نئے سفیر ژاؤزنگ اگست 2021 کے بعد کسی بھی ملک سے یہ عہدہ سنبھالنے والے پہلے سفیر ہیں ۔ نائب ترجمان بلال کریمی کا کہنا تھا کہ طالبان انتظامیہ کے قائم مقام وزیراعظم محمد حسن اخوند نے ایک تقریب میں نئے سفیر کی اسناد وصول کی ہیں ۔

 طالبان انتظامیہ کے ترجمان نے  بدھ کے روز صدارتی محل میں ہونے والی میٹنگ کی تصاویر ٹویٹر پر پوسٹ کی ہیں جس میں چینی سفیر کا استقبال اخوند اور قائم مقام وزیر خارجہ عامر خان متقی سمیت کئی حکام نے کیا ۔

 افغانستان میں چین کے سابق سفیر وانگ یو نے 2019 میں یہ عہدہ سنبھالا تھا اور حال ہی میں انہوں نے اپنی مدت پوری کی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں | چھ نومبر کے حوالے سے صدر عارف علوی نے بہت بڑی خبر دے دی

یہ بھی پڑھیں:  وزیر اعظم پاکستان کا چینی صدر سے ٹیلی فونک رابطہ

 طالبان کے اقتدار سنبھالنے سے پہلے بھی  کابل میں کچھ سفارت کاروں کے پاس سفیر کا خطاب موجود  تھا ۔

 طالبان کی افغانستان پر قبضہ کرنے کی کہانی ایک دن میں نہیں بنی۔  15 اگست 2021 کو وہ کابل میں داخل ہوئے جب اغوان فوج اور حکومت بھاگ گئی امریکہ نے بھی ساتھ چھوڑ دیا ۔ یہ  ایک بہت بڑی تبدیلی تھی جس نے دنیا کو حیران کر دیا تھا ۔

بلال رشید

بلال رشید

بلال رشید ایک شہری امور اور سیاسی تجزیہ کار ہیں جو مقامی طرزِ حکمرانی اور شہری ترقی کے معاملات پر تجزیہ پیش کرتے ہیں۔ ان کی تحریریں شہروں کی منصوبہ بندی، بلدیاتی سیاست اور عوامی مفاد سے متعلق موضوعات پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

آئی ایم ایف معاشی اصلاحات مذاکرات

آئی ایم ایف اور اسٹیٹ بینک کے مابین کلیدی معاشی امور پر اہم ترین مذاکرات کا آج سے باقاعدہ آغاز

ستمبر 23, 2026
سعودی قومی دن مبارکباد

سعودی عرب کے 96ویں قومی دن پر صدرِ پاکستان اور وزیراعظم کا ولی عہد کو تہنیتی پیغام

ستمبر 23, 2026
پاکستان پٹرول قیمتیں بحران

عالمی منڈی میں خام تیل سستا ہونے کے باوجود عام صارفین تک ریلیف منتقل نہ ہونے کا معاشی سچ

ستمبر 22, 2026
جماعت اسلامی لانگ مارچ تاخیر

 جماعتِ اسلامی کا پٹرولیم لیوی کے خلاف لانگ مارچ عارضی طور پر مؤخر کرنے کا ہنگامی اعلان

ستمبر 22, 2026
راولپنڈی ایکسائز ون ونڈو سینٹر

 محکمہ ایکسائز راولپنڈی نے جدید ترین ون ونڈو فیسلیٹیشن سینٹر کا باقاعدہ افتتاح کر دیا

ستمبر 22, 2026
پاسپورٹ ویزا استثنی

پاکستان اور سعودی عرب کا مخصوص پاسپورٹ ہولڈرز کو ویزا فری انٹری دینے کا تاریخی معاہدہ

ستمبر 22, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

آئی ایم ایف معاشی اصلاحات مذاکرات

آئی ایم ایف اور اسٹیٹ بینک کے مابین کلیدی معاشی امور پر اہم ترین مذاکرات کا آج سے باقاعدہ آغاز

ستمبر 23, 2026
سعودی قومی دن مبارکباد

سعودی عرب کے 96ویں قومی دن پر صدرِ پاکستان اور وزیراعظم کا ولی عہد کو تہنیتی پیغام

ستمبر 23, 2026
پاکستان پٹرول قیمتیں بحران

عالمی منڈی میں خام تیل سستا ہونے کے باوجود عام صارفین تک ریلیف منتقل نہ ہونے کا معاشی سچ

ستمبر 22, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.