بی سی سی آئی نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی پی) کی جانب سے 2025 چیمپئنز ٹرافی کے دوران کسی تیسرے مقام پر کھیلنے کی تجویز کو بھی مسترد کر دیا ہے۔ پی سی بی نے تجویز دی تھی کہ بھارت کے میچز دبئی میں کروائے جا سکتے ہیں تاکہ سیکیورٹی اور سفارتی تحفظات کم کیے جا سکیں۔
پی سی بی کی تجویز تھی کہ آئیندہ بھارت کے زیر انتظام میچز میں پاکستان بھی ایس طرح شرکت کرے گا اور یہ معاہدہ تین سال تک چلے گا۔ تاہم بھارتی کرکٹ کونسل نے اس تجویز کو بھی ٹھکرا دیا ہے جس کے بعد شائقین کی مایوسی مزید بڑھ گئی ہے۔
یاد رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے 9 مارچ 2025 تک کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں منعقد ہونے والی ہے۔ اسی ہائبرڈ ماڈل کے تحت بھارت کے میچز 2024 کے ایشیا کپ میں بھی متحدہ عرب امارات میں کروائے گئے تھے۔ تاہم بھارت نے اس بار اس آپشن کو بھی قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔