آل پارٹیز کانفرنس کا باضابطہ دعوت نامہ نہیں ملا: پی ٹی آئی
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی کو دہشت گردی کے خلاف اقدامات پر غور کرنے کے لیے آج (جمعہ) کو پشاور میں ہونے والے ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے لیے کوئی باضابطہ دعوت نامہ موصول نہیں ہوا۔
ان کا یہ تبصرہ اس وقت سامنے آیا ہے جب یہ بات سامنے آئی کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پی ٹی آئی کے دو نمائندوں کو بھی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں مدعو کیا ہے اور اس حوالے سے دعوت نامہ وفاقی وزیر ایاز صادق نے پہنچایا ہے۔
ایاذ صادق نے دوستی کی حیثیت سے دعوت دی
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ایاز صادق نے ایک دوست کی حیثیت سے دعوت دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو اجلاس میں شرکت کے لیے باضابطہ دعوت نامہ بھیجا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں شرکت کا فیصلہ پارٹی سربراہ سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں | فواد حسن فواد آشیانہ سکینڈل میں بری
یہ بھی پڑھیں | وزیر اعظم شہباز شریف کی عمران خان کو آل پارٹیز کانفرنس کی دعوت
یاد رہے کہ صوبائی دارالحکومت میں دہشت گردی کے حالیہ واقعے کے تناظر میں دہشت گردی کے خاتمے اور محکمہ انسداد دہشت گردی اور پولیس کو اپ گریڈ کرنے کے لیے اقدامات پر غور کے لیے کے پی کے گورنر ہاؤس میں بحث کی جائے گی۔
رینجرز اور انٹیلی جنس اداروں کے افسران
پندرہ ماہ کے وقفے کے بعد ہونے والے کمیٹی کے اجلاس میں رینجرز اور انٹیلی جنس اداروں کے افسران سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز شرکت کریں گے۔
یہ اجلاس پشاور پولیس لائنز میں ایک مسجد پر دہشت گردانہ حملے کے بعد بلایا گیا ہے۔
اس سلسلے میں خیبرپختونخوا کے نگراں وزیراعلیٰ اعظم خان نے واقعے کی تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دے دی ہے۔