Skip to main content

اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

پی ٹی آئی نے ایک بار پھر سائفر کا الزام امریکا پر عائد کردیا

حرا خلیل by حرا خلیل
جون 30, 2024
in پاکستان قومی خبریں – ملکی سطح کی اہم اور تازہ ترین رپورٹس, پاکستان کی سیاسی خبریں – حکومت، اپوزیشن اور انتخابی اپ ڈیٹس, علاقائی اور صوبائی خبریں – پنجاب، سندھ، KPK اور بلوچستان
umar

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان نے امریکی ایوان نمائندگان میں قرارداد کی منظوری کے دو روز بعد سائفر کا الزام ایک بار پھر امریکا پر عائد کر دیا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب کا کہنا تھا اسلام آباد ہائیکورٹ میں عدت کیس کا فیصلہ چینلج کر رہے ہیں، مصروفیات کے باعث جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی کے عہدے سے استعفیٰ دیا۔

عمر ایوب کا کہنا تھا وزیراعظم نے تسلیم کیا کہ یہ آئی ایم ایف کا بجٹ ہے، محسن نقوی نے ساڑھے 400 ارب کی گندم درآمد کرائی، حکومت اب کہہ رہی ہے گندم برآمد کریں گے۔

ایک سوال کے جواب میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا امریکا نے سائفر کے ذریعے پاکستان میں مداخلت کی۔

یاد رہے کہ دو روز قبل امریکی ایوان نمائندگان نے ایک قرارداد منظور کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ 8 فروری کے الیکشن میں مداخلت اور بے ضابطگیوں کے دعوؤں کی آزادانہ اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں۔

امریکی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں عوام کو جمہوری عمل میں شرکت سے روکنے کے لیے عوام کو دبانے کی کوششوں کی مذمت کرتے ہیں۔

اس کے جواب میں گزشتہ روز پاکستان کی قومی اسمبلی نے بھی امریکی قرارداد کی مخالفت میں ایک قرارداد منظور کی تھی جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے انتخابات میں کروڑوں پاکستانیوں نے ووٹ دیئے ہیں اور امریکی قرارداد مکمل طور پر حقائق پر مبنی نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  شوگر ملز کے خلاف کاروائی کی اجازت

قومی اسمبل کی قرارداد کے متن کے مطابق پاکستان ایک آزاد اور خود مختار ملک ہے، پاکستان اپنے اندرونی معاملات میں مداخلت برداشت نہیں کرے گا۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے امریکی ایوان نمائندگان سے منظور ہونے والی قرارداد کی مخالفت کرنے سے انکار کرتے ہوئے قومی اسمبلی سے منظور ہونے والی قرارداد کی مخالفت کی اور امریکی قرارداد کو پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت ماننے سے انکار کیا۔

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف بارہا یہ بات کہتی رہی ہے کہ امریکا نے سائفر کے ذریعے ایک منتخب حکومت کو گرانے میں اہم کردار ادا کیا۔

حرا خلیل

حرا خلیل

حرا خلیل ایک لائف اسٹائل اور تفریحی صحافی ہیں جو پاکستانی فلم اور ٹی وی انڈسٹری سے متعلق لکھتی ہیں۔ ان کی تحریریں ثقافتی رجحانات، فنونِ لطیفہ، اور شوبز دنیا کی تازہ ترین سرگرمیوں پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

سی سی ای تحریری امتحان کا شیڈول

ایس پی ایس سی سی سی ای-2025: امتحانات کا مکمل شیڈول اور ٹائم لائن

جولائی 9, 2026
فیصل آباد میٹرو بس روٹ

فیصل آباد میٹرو بس روٹ فائنل: اسٹیشنز اور راستوں کی مکمل لسٹ

جولائی 9, 2026
مڈ ٹرم امتحانات کے نتائج

ورچوئل یونیورسٹی نے سیمسٹر بہار 2026 کے مڈ ٹرم امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا

جولائی 9, 2026
پنجاب میں مقامی تعطیل

کیا 11 جولائی کو پنجاب میں چھٹی ہے؟ جانیں کون سا ضلع بند رہے گا

جولائی 9, 2026
آن لائن وہیکل ٹوکن ٹیکس

گاڑیوں کا ٹوکن ٹیکس آن لائن چیک اور جمع کرنے کا طریقہ

جولائی 9, 2026
اپنی چھت اپنا گھر اسکیم

’اپنی چھت اپنا گھر‘ پروگرام میں توسیع: گھر کی مرمت کے لیے سود سے پاک قرض کیسے حاصل کریں؟ 

جولائی 9, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

سی سی ای تحریری امتحان کا شیڈول

ایس پی ایس سی سی سی ای-2025: امتحانات کا مکمل شیڈول اور ٹائم لائن

جولائی 9, 2026
فیصل آباد میٹرو بس روٹ

فیصل آباد میٹرو بس روٹ فائنل: اسٹیشنز اور راستوں کی مکمل لسٹ

جولائی 9, 2026
مڈ ٹرم امتحانات کے نتائج

ورچوئل یونیورسٹی نے سیمسٹر بہار 2026 کے مڈ ٹرم امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا

جولائی 9, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.