اپریل 18 2020: (جنرل رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے کورونا وائرس کی عالمی وباء سے نمٹنے کے لئے وزیر اعظم ریلیف فنڈ میں ایک کڑوڑ پانچ لاکھ چھتیس ہزار پانچ سو کی رقم عطیہ کی ہے جو عوامی ریلیف کے لئے استعمال کی جائے گی
تفصیلات کے مطابق پچیس مارچ کو پی سی بی نے اعلان کیا تھا کہ ہمارے کھلاڑی اور ملازمین اپنی تنخواہوں میں سے ایک حصہ ریلیف فنڈ کے لئے عطیہ کریں گے جبکہ پی سی بی نے خود بھی ملازمین کے عطیہ کرنے والی رقم کے برابر فنڈ پیش کیا ہے
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین احسان مانی نے کہا کہ وہ تمام کھلاڑیوں اور ملازمین کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں کہ جنہوں نے اپنی تنخواہوں میں سے فنڈ پیش کر کے فراخ دلی کا ثبوت دیا-
انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس عالمی وباء سے نمٹنے والے پیرامیڈیکل سٹاف اور دیگر جنگجوؤں کے لئے دعاگو ہیں- ہم امید کرتے ہیں کہ عوام پاکستان کے تعاون سے حکومت جلد اس وباء پر قابو پانے میں کامیاب ہو جائے گی- ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ بورڈ نے عملی طور پر اپنے فالورز اور سپورٹرز کی عزت اور دیکھ بال کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے
وفاقی وزیر رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک ادارے کی حیثیت سے حکومت سے تعاون کیا جس پر ہم شکرگزار ہیں- ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی نے عوام کے لئے شعوری پیغامات بھی جاری کئے ہیں جو قابل تحسین ہیں- پی سی بی نے جو فنڈ کورونا وائرس کی وباء سے نمٹنے کے لئے وہ فرنٹ لائن پر لڑنے والے بہادر جنگجوؤں میں استعمال کیا جائے گا نیز پسماندہ طبقے کی مدد بھی کی جائے گی جو اس وباء کے سلسلے میں متاثر ہوا ہے-ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کا مزید کہنا تھا وہ حکومت کی طرف سے پی سی بی کا شکریہ ادا کرتی ہیں کہ انہوں نے قومی مفاد کی خاطر ایک بڑی رقم عطیہ کی امید ہے کہ یہ تعاون جاری رہے گا