Skip to main content

اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

پی ایم ڈی سی نے نجی میڈیکل کالوں کی فیس میں کمی کا فیصلہ محفوظ کرلیا

ذیشان خان by ذیشان خان
اپریل 29, 2025
in آج کی اہم خبریں – پاکستان اور دنیا کی سرخیاں اور بریکنگ نیوز, تعلیمی خبریں – اسکول، یونیورسٹی، امتحانات اور تعلیمی پالیسیاں
پی ایم ڈی سی نے نجی میڈیکل کالوں کی فیس میں کمی کا فیصلہ محفوظ کرلیا

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (PMDC) نے نجی میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں کی فیسوں میں کمی کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے جس کا مقصد میڈیکل تعلیم کو زیادہ قابلِ رسائی اور معاشی طور پر آسان بنانا ہے۔ یہ فیصلہ وزیراعظم کی ہدایت پر قائم کردہ میڈیکل ایجوکیشن کمیٹی کی سفارشات پر کیا گیا اور اب اس فیصلے پر عملدرآمد کے لیے اسے صوبائی حکومتوں کو بھیجا جائے گا۔ فیصلے کے مطابق MBBS اور BDS پروگرامز کی سالانہ فیس کی زیادہ سے زیادہ حد 18 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے جو تمام تعلیمی سالوں پر یکساں لاگو ہوگی۔ سال 2025 سے ہر سال زیادہ سے زیادہ 5 فیصد اضافہ کیا جا سکے گا جبکہ 2026 کے بعد یہ اضافہ کنزیومر پرائس انڈیکس (CPI) سے مشروط ہوگا۔

اس ہدایت میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جو کالج مقررہ حد سے زیادہ فیس وصول کر چکے ہیں وہ اضافی رقم واپس کریں گے یا اسے ایڈجسٹ کریں گے۔ PMDC کی اجازت کے بغیر کوئی بھی نجی میڈیکل کالج مقررہ حد سے زیادہ فیس نہیں لے سکے گا اور اگر کوئی ادارہ فیس میں اضافہ کرنا چاہے تو اسے اپنی مکمل مالی تفصیلات PMDC کو پیش کرنی ہوں گی۔ اگر کسی کالج نے ان احکامات کی خلاف ورزی کی تو اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

یاد رہے کہ 2012 میں بھی PMDC نے نجی میڈیکل کالجوں کی سالانہ فیس 5 لاکھ روپے مقرر کی تھی جس میں 5 فیصد سالانہ اضافہ تجویز کیا گیا تھا تاہم متعدد اداروں نے اس پر عملدرآمد نہیں کیا۔ جولائی 2023 میں PMDC نے وزارتِ صحت سے قانونی رائے طلب کی تھی تاکہ فیسوں میں یکسانیت لائی جا سکے مگر کئی ماہ گزرنے کے باوجود یہ مسئلہ حل نہ ہو سکا۔ اب حالیہ اقدام کو میڈیکل تعلیم میں شفافیت انصاف اور سہولت کی طرف ایک مثبت قدم قرار دیا جا رہا ہے

یہ بھی پڑھیں:  پنجاب، وفاق، خیبرپختونخواہ میں آج سے کاروبار کھلیں گے
ذیشان خان

ذیشان خان

ذیشان خان ایک کرائم اور قانون سے متعلق رپورٹر ہیں جو نظامِ انصاف اور پولیس اصلاحات پر رپورٹنگ کرتے ہیں۔ ان کی تحریریں عدالتی نظام کی بہتری، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی، اور عوامی انصاف کے موضوعات پر روشنی ڈالتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

پاکستان پنشن سسٹم بحران

پاکستان پنشن سسٹم بحران: کروڑوں محنت کشوں کا غیر محفوظ بڑھاپا 

ستمبر 16, 2026
اپنی چھت اپنا گھر پروگرام

وزیر اعلیٰ مریم نواز کا انقلابی ہاؤسنگ پراجیکٹ اقوامِ متحدہ کے یو این ہیبی ٹیٹ اعزاز کے لیے نامزد

ستمبر 16, 2026
انشورنس گارنٹی نئے قوانین

ایس ای سی پی کی انشورنس گارنٹی کو زیادہ محفوظ بنانے کے لیے نئے قوانین کی تجویز

ستمبر 16, 2026
بنگلہ دیش عوامی لیگ رہنما سزائے موت

بنگلہ دیشی عدالت کا شیخ حسینہ دور کے 7 سرکردہ رہنماؤں کوسزائے موت سنانے کا فیصلہ

ستمبر 16, 2026
خیبر پختونخوا اسکول ہفتہ وار تعطیلات

خیبر پختونخوا کے تعلیمی اداروں میں دو ہفتہ وار چھٹیوں کے وائرل نوٹیفکیشن پر محکمہ تعلیم کی وضاحت

ستمبر 16, 2026
پاک انڈونیشیا بحری تعاون

پاکستان اور انڈونیشیا کے مابین مشترکہ دفاعی نیٹ ورک کو مضبوط بنانے کا تاریخی فیصلہ

ستمبر 16, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

پاکستان پنشن سسٹم بحران

پاکستان پنشن سسٹم بحران: کروڑوں محنت کشوں کا غیر محفوظ بڑھاپا 

ستمبر 16, 2026
اپنی چھت اپنا گھر پروگرام

وزیر اعلیٰ مریم نواز کا انقلابی ہاؤسنگ پراجیکٹ اقوامِ متحدہ کے یو این ہیبی ٹیٹ اعزاز کے لیے نامزد

ستمبر 16, 2026
انشورنس گارنٹی نئے قوانین

ایس ای سی پی کی انشورنس گارنٹی کو زیادہ محفوظ بنانے کے لیے نئے قوانین کی تجویز

ستمبر 16, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.