کراچی کے حالات پیپلز پارٹی کے حق میں ہیں
پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کراچی میں بلدیاتی انتخابات جیتنے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس بار بلدیاتی انتخابات میں کراچی کے حالات پیپلز پارٹی کے حق میں ہوں گے کیونکہ ہم نے کراچی میں بہت کام کیا ہے۔
پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کا اہم اجلاس کراچی ڈویژن کے صدر اور وزیر محنت و افرادی قوت سندھ سعید غنی کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری اور وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی وقار مہدی، سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری اور صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ اور دیگر نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں | حکومت نے تحریک انصاف کو اسلام آباد میں ریلی کی اجازت دے دی
یہ بھی پڑھیں | حکومت آرمی ایکٹ میں کوئی خاص تبدیلی نہیں کر رہی، خواجہ آصف
پیپلز پارٹی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی
ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ پیپلز پارٹی کراچی میں قومی اسمبلی کے 2 حلقوں اور بلدیاتی انتخابات میں نہ صرف الیکشن میں حصہ لے گی بلکہ بھرپور کامیابی بھی حاصل کرے گی۔
رہنما پی پی پی سعید غنی نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات 23 اکتوبر کو ہوں گے جب کہ کراچی کے حلقہ ملیر اور کورنگی میں ضمنی انتخاب 16 اکتوبر کو ہوگا۔ ہمارے پاس مزید تیاری کے لیے ایک مہینہ اور ایک ہفتہ ہے۔