سعودی عرب کا پہلی خاتون کو خلا میں بھیجنے کا اعلان
سعودی عرب نے جمعرات کو سعودی اسپیس کمیشن کی جانب سے شروع کیے گئے اپنے پہلے خلاباز پروگرام کے تحت 2024 میں مملکت کی پہلی خاتون کو خلا میں بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔
سرکاری سعودی پریس ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اس پروگرام کا مقصد سعودی اہل اہلکاروں کو طویل اور مختصر مدت کی خلائی پروازیں کرنے کی تربیت دینا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ یہ پروگرام سعودی خلابازوں کو صحت، پائیداری اور خلائی ٹیکنالوجی جیسے ترجیحی شعبوں میں انسانیت کی بہتری کے لیے سائنسی تجربات اور تحقیق کرنے کے قابل بنائے گا۔
یہ بھی پڑھیں | پاکستان: انجلینا جولی کی سیلاب زدگان کے ساتھ اظہار یکجہتی
یہ بھی پڑھیں | تعلیم تقسیم کا باعث بن رہی ہے، اقوام متحدہ چیف کی وارننگ
سعودی خلاباز پروگرام
سعودی خلاباز پروگرام، جو مملکت کے وژن 2030 کی کلید ہے، سعودی خلابازوں کی ایک ٹیم کو خلا میں بھیجے گا تاکہ انسانیت کی بہتر خدمت میں مدد ملے۔
اس میں مزید کہا گیا ہے کہ خلائی مسافروں میں سے ایک سعودی خاتون ہوں گی، جن کا خلاء کا مشن مملکت کے لیے ایک تاریخی پہلا مشن ہوگا۔
سعودی عرب آنے والے مہینوں میں اپنی قومی خلائی حکمت عملی کا بھی انکشاف کرے گا جس کا مقصد خلا سے انسانیت کی خدمت کرنا ہے۔