حکومت پنجاب نے عید الفطر کے موقع پر صوبے بھر کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں کے لیے نو روزہ تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔
یہ تعطیلات 28 مارچ 2025 سے شروع ہو کر اور 7 اپریل 2025 کو ختم ہوں گی۔
یہ اعلان محکمہ موسمیات پاکستان کی پیشن گوئی کے مطابق کیا گیا ہے جس کے تحت عید الفطر 31 مارچ بروز پیر کو ہونے کا امکان ہے۔
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کے مطابق سرکاری اور نجی دونوں اسکولوں کے لیے ایک جیسا چھٹیوں کا شیڈول ہوگا۔
اسکول سیکریٹری خالد وٹو نے کہا ہے کہ اسکولوں کے سالانہ نتائج 4 اپریل 2025 کو جاری کیے جائیں گے۔
پنجاب حکومت کے اعلان سے قبل وفاقی حکومت پہلے ہی عید الفطر 2025 کے لیے عام تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر چکی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ملک بھر میں عام تعطیلات 31 مارچ بروز پیر سے 2 اپریل بروز بدھ تک ہوں گی۔