Skip to main content

اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

پنجاب: روشن گھرانہ پروگرام کے تحت پانچ سو یونٹ استعمال کرنے والوں کو سولر سسٹم فراہم کرنے کا فیصلہ

حرا خلیل by حرا خلیل
جولائی 10, 2024
in آج کی اہم خبریں – پاکستان اور دنیا کی سرخیاں اور بریکنگ نیوز, پاکستان قومی خبریں – ملکی سطح کی اہم اور تازہ ترین رپورٹس, پاکستان کی سیاسی خبریں – حکومت، اپوزیشن اور انتخابی اپ ڈیٹس, پاکستانی معیشت کی خبریں – جی ڈی پی، مہنگائی اور اقتصادی پیش رفت, علاقائی اور صوبائی خبریں – پنجاب، سندھ، KPK اور بلوچستان
پنجاب روشن گھرانہ پروگرام کے تحت پانچ سو یونٹ استعمال کرنے والوں کو سولر سسٹم فراہم کرنے کا فیصلہ

پنجاب کی عوام کے لیے خوشخبری سناتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب کابینہ نے منگل کو یہاں ہونے والے اپنے اجلاس میں ’’روشن گھرانہ پروگرام‘‘ کی منظوری دی ہے جس کے تحت وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 50 سے 500 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کو شمسی توانائی فراہم کرنے جا رہی ہیں۔

انہوں نے کابینہ اجلاس کے بعد نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کے تحت 90 فیصد حصہ پنجاب حکومت ادا کرے گی جبکہ صارفین کو صرف 10 فیصد حصہ ادا کرنا ہوگا۔

 انہوں نے کہا کہ یہ ایک ارب روپے کا منصوبہ ہے جس کی تفصیلات جلد عوام کے سامنے لائی جائیں گی۔ 

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ پنجاب میں آٹے کی قیمت کا نوٹیفکیشن کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد سوشیو اکنامک رجسٹری کام شروع کر دے گی جس کے تحت مستحقین کا ڈیٹا اکٹھا کیا جائے گا اور وہ سبسڈی اور ریلیف سے مستفید ہو سکیں گے۔ 

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے اس موقع پر کہا کہ تعلیم میں نئی اصلاحات اور جامع پروگرام لا رہے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ دانش سکول کا فلیگ شپ پراجیکٹ، اور میٹرک کا نتیجہ ناقدین کے لیے کافی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:  کینٹ الیکشنز کے نتائج آ گئے، تحریک انصاف سب سے آگے
حرا خلیل

حرا خلیل

حرا خلیل ایک لائف اسٹائل اور تفریحی صحافی ہیں جو پاکستانی فلم اور ٹی وی انڈسٹری سے متعلق لکھتی ہیں۔ ان کی تحریریں ثقافتی رجحانات، فنونِ لطیفہ، اور شوبز دنیا کی تازہ ترین سرگرمیوں پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

خیبر پختونخوا گرین رکشہ اسکیم 50 فیصد سبسڈی پر ماحول دوست رکشے دینے کا اعلان

خیبر پختونخوا گرین رکشہ اسکیم: 50 فیصد سبسڈی پر ماحول دوست رکشے دینے کا اعلان

نومبر 19, 2026
پنجاب ایم بی بی ایس داخلوں کی پہلی میرٹ لسٹ کلوزنگ میرٹ 93.297 فیصد رہا

پنجاب ایم بی بی ایس داخلوں کی پہلی میرٹ لسٹ: کلوزنگ میرٹ 93.297 فیصد رہا

نومبر 19, 2026
اسلام دنیا کا سب سے بڑا مذہب 2035 تک آبادی میں تاریخی اضافے کی پیشگوئی

اسلام دنیا کا سب سے بڑا مذہب : 2035 تک آبادی میں تاریخی اضافے کی پیشگوئی

نومبر 19, 2026
ترکیہ کا نیا گولڈن ویزا پروگرام جائیداد خریدے بغیر رہائش کا آسان موقع

ترکیہ کا نیا گولڈن ویزا پروگرام: جائیداد خریدے بغیر رہائش کا آسان موقع

نومبر 19, 2026
لاہور میں طالبات کے لیے مفت اسکوٹی ٹریننگ خواتین کی خودمختاری کا نیا قدم

لاہور میں طالبات کے لیے مفت اسکوٹی ٹریننگ: خواتین کی خودمختاری کا نیا قدم

نومبر 19, 2026
فتح 3 سپرسونک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ: ملکی دفاع میں ایک اور بڑا سنگِ میل

فتح 3 سپرسونک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ: ملکی دفاع میں ایک اور بڑا سنگِ میل

نومبر 19, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

خیبر پختونخوا گرین رکشہ اسکیم 50 فیصد سبسڈی پر ماحول دوست رکشے دینے کا اعلان

خیبر پختونخوا گرین رکشہ اسکیم: 50 فیصد سبسڈی پر ماحول دوست رکشے دینے کا اعلان

نومبر 19, 2026
پنجاب ایم بی بی ایس داخلوں کی پہلی میرٹ لسٹ کلوزنگ میرٹ 93.297 فیصد رہا

پنجاب ایم بی بی ایس داخلوں کی پہلی میرٹ لسٹ: کلوزنگ میرٹ 93.297 فیصد رہا

نومبر 19, 2026
اسلام دنیا کا سب سے بڑا مذہب 2035 تک آبادی میں تاریخی اضافے کی پیشگوئی

اسلام دنیا کا سب سے بڑا مذہب : 2035 تک آبادی میں تاریخی اضافے کی پیشگوئی

نومبر 19, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.