Skip to main content

اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

پنجاب حکومت کا 15 ارب کسان پیکج کا اعلان

بلال رشید by بلال رشید
اپریل 17, 2025
in آج کی اہم خبریں – پاکستان اور دنیا کی سرخیاں اور بریکنگ نیوز
پنجاب حکومت کا 15 ارب کسان پیکج کا اعلان

پنجاب حکومت نے حالیہ دنوں میں کسانوں کے لیے 15 ارب روپے کے امدادی پیکیج کا اعلان کیا ہے ۔ جس کا مقصد گرتی ہوئی گندم کی قیمتوں کے باعث پیدا ہونے والے بحران سے نمٹنا ہے۔ حکومت کے مطابق یہ پیکیج کسان کارڈ کے ذریعے 5 لاکھ 50 ہزار گندم کے کاشتکاروں کو براہ راست مالی مدد فراہم کرے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ کسانوں کو اس سال نہری پانی کا ٹیکس اور فکسڈ ٹیکس ادا کرنے سے بھی استثنیٰ دیا گیا ہے۔

اس پیکیج میں ایک اہم اقدام الیکٹرانک ویئر ہاؤس رسید (EWR) سسٹم کا نفاذ ہے۔ اس کے تحت کسان اپنی گندم ذخیرہ کرنے کے بعد ایک الیکٹرانک رسید حاصل کر سکیں گے جسے بینک میں جمع کروا کر وہ گندم کی قیمت کا 70 فیصد تک قرضہ لے سکیں گے۔ گندم کی حفاظت اور کسانوں کو مارکیٹ کے دباؤ سے بچانے کے لیے یہ نظام چار ماہ کی مفت اسٹوریج سہولت کے ساتھ دیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ پنجاب حکومت نے فلور ملز اور گرین لائسنس ہولڈرز کو گندم کی خریداری کے لیے 100 ارب روپے تک قرض فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا سود حکومت خود ادا کرے گی۔ گوداموں کی تعمیر یا مرمت کے لیے بھی نجی شعبے کو قرضے دیے جائیں گے اور ان پر پانچ ارب روپے کا سود حکومت ادا کرے گی۔

لیکن اس حکومتی پیکیج کو کسانوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔ پاکستان کسان رابطہ کمیٹی کے جنرل سیکریٹری فاروق طارق نے اسے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسانوں کو سب سے بڑا مسئلہ کم قیمت ملنے کا ہے اور انہیں 4,000 روپے فی من کا ریٹ چاہیے۔ ان کا کہنا ہے کہ موجودہ پیکیج صرف بااثر جاگیرداروں اور سرمایہ داروں کو فائدہ دے گا۔ فارمرز اتحاد کے چیئرمین خالد حسین بٹھ نے بھی اس پیکیج کو سرمایہ داروں کے حق میں قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دیہی علاقوں میں چھوٹے کسانوں کے پاس ذخیرہ کرنے کی سہولت ہی نہیں اس لیے EWR سسٹم ان کے لیے بیکار ہے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ اصل فائدہ صرف فلور ملز اور لائسنس ہولڈرز کو ہوگا جبکہ چھوٹے کسان استحصال کا شکار رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:  واٹس ایپ نے ٹائپنگ انڈیکیٹرز کا فیچر متعارف کروا دیا

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے البتہ اس بات کے عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ کسانوں کو کسی صورت نقصان نہیں ہونے دیں گی۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال نگران حکومت نے گندم نہیں خریدی تھی جس سے کسانوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔ اس سال حکومت کا دعویٰ ہے کہ وہ ایسے اقدامات کر رہی ہے جن سے کسانوں کو سہولت ملے اور گندم کی قیمتیں مستحکم رہیں تاہم کسان تنظیمیں اب بھی مطمئن نہیں اور حکومت سے فوری نظرِ ثانی کا مطالبہ کر رہی ہیں۔

بلال رشید

بلال رشید

بلال رشید ایک شہری امور اور سیاسی تجزیہ کار ہیں جو مقامی طرزِ حکمرانی اور شہری ترقی کے معاملات پر تجزیہ پیش کرتے ہیں۔ ان کی تحریریں شہروں کی منصوبہ بندی، بلدیاتی سیاست اور عوامی مفاد سے متعلق موضوعات پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

مالٹا کے نئے ویزا قوانین ریٹائرمنٹ ٹیکس دوگنا کرنے کا اعلان

مالٹا کے نئے ویزا قوانین: ریٹائرمنٹ ٹیکس دوگنا کرنے کا اعلان

نومبر 6, 2026
نادرا میں کیو سی ریجیکٹڈ کا حل مفت ایگزیکٹو پروسیسنگ کا اعلان

نادرا میں کیو سی ریجیکٹڈ کا حل: مفت ایگزیکٹو پروسیسنگ کا اعلان

نومبر 6, 2026
اسلام آباد میں پلاٹ فائل کی تصدیق کے لیے سی ڈی اے کے نئے قوانین

اسلام آباد میں پلاٹ فائل کی تصدیق کے لیے سی ڈی اے کے نئے قوانین

نومبر 6, 2026
جائیکو جے 5 ای وی کی قیمت پاکستان کی نئی الیکٹرک ایس یو وی

جائیکو جے 5 ای وی کی قیمت: پاکستان کی نئی الیکٹرک ایس یو وی 

نومبر 6, 2026
پاکستان کی آئی ٹی برآمدات روس کے ساتھ بڑے معاہدے کی تیاری

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات: روس کے ساتھ بڑے معاہدے کی تیاری

نومبر 6, 2026
چینی بین الاقوامی کیڈٹس مقابلے میں پاکستان کی فتح

چینی بین الاقوامی کیڈٹس مقابلے میں پاکستان کی فتح 

نومبر 6, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

مالٹا کے نئے ویزا قوانین ریٹائرمنٹ ٹیکس دوگنا کرنے کا اعلان

مالٹا کے نئے ویزا قوانین: ریٹائرمنٹ ٹیکس دوگنا کرنے کا اعلان

نومبر 6, 2026
نادرا میں کیو سی ریجیکٹڈ کا حل مفت ایگزیکٹو پروسیسنگ کا اعلان

نادرا میں کیو سی ریجیکٹڈ کا حل: مفت ایگزیکٹو پروسیسنگ کا اعلان

نومبر 6, 2026
اسلام آباد میں پلاٹ فائل کی تصدیق کے لیے سی ڈی اے کے نئے قوانین

اسلام آباد میں پلاٹ فائل کی تصدیق کے لیے سی ڈی اے کے نئے قوانین

نومبر 6, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.