اردو خبر

Facebook Youtube Instagram Newspaper Medium Reddit Tiktok X Twitter
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی کی خبریں
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی نیوز
  • بین اقوامی خبریں
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

پنجاب حکومت کا ائیر پنجاب ائیر لائن اور بلٹ ٹرین منصوبے کا اعلان

عبدالرحمٰن وقار by عبدالرحمٰن وقار
اپریل 28, 2025
in اہم خبریں, بین اقوامی خبریں, معیشت کی خبریں
پنجاب حکومت کا ائیر پنجاب ائیر لائن اور بلٹ ٹرین منصوبے کا اعلان

پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے ہفتے کے روز اعلان کیا  ہے کہ صوبائی حکومت نے اپنی ایئر لائن ایئر پنجاب کے آغاز کی منظوری دے دی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہ ایئر لائن آئندہ آٹھ مہینوں سے ایک سال کے اندر اپنی پروازیں شروع کر دے گی۔ لاہور میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے بتایا ہے کہ پاکستان اب اپنی پہلے صوبائی ایئر لائن کا آغاز کرنے کے لیے تیار ہے اور وزیر اعلیٰ مریم نواز نے حال ہی میں اس منصوبے کی منظوری دی ہے۔ 

ایئر پنجاب کا خیال نومبر 2024 میں سامنے آیا جب وفاقی حکومت نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کو بیچنے کی کوشش کی لیکن کم قیمت کی پیشکشوں کے باعث یہ عمل ناکام ہو گیا۔

عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ ایئر پنجاب کے لیے فوراً چار جہاز لیزپر حاصل کیے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قواعد کے مطابق کسی بھی نئے ایئر لائن کو بین الاقوامی پروازیں شروع کرنے سے پہلے کم از کم ایک سال تک ملکی پروازیں چلانی ہوتی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا  ہے کہ پنجاب حکومت تمام ضروری انتظامی مراحل جیسے لائسنسنگ اور لیزنگ مکمل کرنے پر کام کر رہی ہے۔

پریس کانفرنس کے دوران عظمیٰ بخاری نے پاکستان کی پہلی بلٹ ٹرین سروس منصوبے کا بھی اعلان کیا  ہے۔ یہ تیز رفتار ٹرین لاہور اور راولپنڈی کے درمیان چلائی جائے گی جو صرف دو گھنٹے بیس منٹ میں اس فاصلہ کو طے کرے گی۔ پنجاب حکومت اس منصوبے کو پاکستان ریلویز کے ساتھ مل کر عملی جامہ پہنانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  پاکستان میں پاسپورٹ کے لیے کیسے درخواست دیں؟

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پنجاب کے چھ دیگر راستوں پر بھی تیز رفتار ٹرین سروسز کے منصوبے تیار کرنے کی ہدایت کی ہے جن میں لاہور سے شاہدرہ اور نارووال لاہور سے رائیونڈ اورقصور پاکپتن سے لودھراں شیخوپورہ سے شورکوٹ، شورکوٹ سے سرگودھا (جھنگ کے راستے) اور لالہ موسیٰ سے سرگودھا (ملکوال  کے راستے) شامل ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پنجاب کے ریل نظام کو مکمل طور پر جدید بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : 

وزیراعظم یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم 2025 دوبارہ شروع

عبدالرحمٰن وقار

عبدالرحمٰن وقار

عبدالرحمٰن وقار ایک سینئر صحافی اور کالم نگار ہیں جو ملکی سیاست، معیشت اور عالمی تعلقات پر گہرے تبصرے اور تجزیے کرتے ہیں۔ وہ گزشتہ پندرہ سالوں سے پرنٹ اور ڈیجیٹل میڈیا میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش وصول کرنے سے خاندان کا انکار

اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش وصول کرنے سے خاندان کا انکار

جولائی 9, 2025
بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان

بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان

جولائی 9, 2025
پاکستانی شہری پرتگال کے گولڈن ویزا کے لیے کیسے اپلائی کریں؟

پاکستانی شہری پرتگال کے گولڈن ویزا کے لیے کیسے اپلائی کریں؟

جولائی 9, 2025
واپڈا کا بل آن لائن چیک کرنے اور ادائیگی کے آسان طریقے

واپڈا کا بل آن لائن چیک کرنے اور ادائیگی کے آسان طریقے

جولائی 8, 2025
بلوچستان بورڈ نے میٹرک امتحانات 2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا 

بلوچستان بورڈ نے میٹرک امتحانات 2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا 

جولائی 8, 2025
سویڈن نے پاکستان میں ویزہ سروسز دوبارہ شروع کر دیں

سویڈن نے پاکستان میں ویزہ سروسز دوبارہ شروع کر دیں

جولائی 8, 2025

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش وصول کرنے سے خاندان کا انکار

اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش وصول کرنے سے خاندان کا انکار

جولائی 9, 2025
بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان

بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان

جولائی 9, 2025
پاکستانی شہری پرتگال کے گولڈن ویزا کے لیے کیسے اپلائی کریں؟

پاکستانی شہری پرتگال کے گولڈن ویزا کے لیے کیسے اپلائی کریں؟

جولائی 9, 2025

ہمارے ساتھ رہئے

Facebook Youtube Instagram Newspaper X Twitter Medium Reddit Tiktok

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

ہم کوکیز استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم آپ کو ہماری ویب سائٹ پر بہترین تجربہ فراہم کریں۔ اگر آپ اس سائٹ کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو ہم اس بات کو قبول کریں گے کہ آپ اس سے خوش ہیں۔