دیگر سرمایہ کاریوں کے برعکس پرائز بانڈز میں مالی نقصان کا کوئی خطرہ نہیں ہوتاجس کی وجہ سے یہ ایک نسبتاً محفوظ انویسٹمنٹ آپشن ہیں۔ یہ حکومت کی طرف سے ان کی نگرانی کی جاتی یے لہٰذا پرائز ڈراز کی شفافیت اور منصفانہ ہونے کی ضمانت دی جاتی ہے۔
پرائز بانڈز مختلف رقموں میں دستیاب ہیں تاکہ مختلف سرمایہ کاری کے بجٹس کو پورا کیا جا سکے جن میں 100 روپے، 200 روپے، 750 روپے، 1500 روپے، 3000 روپے، 7500 روپے، 15000 روپے اور 40000 روپے شامل ہیں۔
سال بھر میں باقاعدہ ڈراز ہوتے ہیں جو شرکاء کو انعامات جیتنے کا موقع دیتے ہیں۔ بانڈ ہولڈرز کو آئندہ ڈراز اور نتائج پر نظر رکھنی چاہیے تاکہ جتنے کے چانس زیادہ سے زیادہ ہو سکیں۔
مثال کے طور پر 2025 کے لیے 750 روپے کے پرائز بانڈز کے ڈراز سال بھر میں 4 تاریخوں پر ہوں گے۔ پہلا ڈرا 15 جنوری کو ہوا اور اگلا ڈرا 15 اپریل کو ہوگا جبکہ دو مزید ڈراز جولائی اور اکتوبر میں ہوں گے۔
2025 کے لیے 750 روپے کے پرائز بانڈ کے انعامات:
پہلا انعام: 1,500,000 روپے (ایک فاتح)
دوسرا انعام: 500,000 روپے (تین فاتح)
تیسرا انعام: 9,300 روپے (1,696 فاتح)
پرائز بانڈ شیڈول 2025
تاریخ | دن | شہر | بانڈ |
---|---|---|---|
15 جنوری 2025 | بدھ | کراچی | 750 |
17 فروری 2025 | پیر | ملتان | 100 |
17 مارچ 2025 | پیر | فیصل آباد | 200 |
15 اپریل 2025 | منگل | پشاور | 750 |
15 مئی 2025 | جمعرات | کراچی | 1500 |
16 جون 2025 | پیر | کوئٹہ | 200 |
15 جولائی 2025 | منگل | راولپنڈی | 750 |
15 اگست 2025 | جمعہ | فیصل آباد | 1500 |
15 ستمبر 2025 | پیر | ملتان | 200 |
15 اکتوبر 2025 | بدھ | مظفرآباد | 750 |
17 نومبر 2025 | پیر | راولپنڈی | 1500 |
15 دسمبر 2025 | پیر | لاہور | 200 |
پرائز بانڈ کے ڈراز قومی بچت کے تحت ہوتے ہیں اور جیتنے والے انعامات اپنی مخصوص شاخوں سے حاصل کر سکتے ہیں۔ پرائز بانڈز کو ایک محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر سمجھا جاتا ہے کیونکہ یہ پیسہ بچانے کا ایک طریق ہیں اور انعام جیتنے کے امکانات کے ساتھ کوئی مالی نقصان بھی نہیں ہوتا۔