Skip to main content

اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

پاکستان کے مختلف حصوں میں مزید بارشوں کی پیشنگوئی

حرا خلیل by حرا خلیل
اپریل 16, 2024
in آج کی اہم خبریں – پاکستان اور دنیا کی سرخیاں اور بریکنگ نیوز, علاقائی اور صوبائی خبریں – پنجاب، سندھ، KPK اور بلوچستان
پاکستان کے مختلف حصوں میں مزید بارشوں کی پیشنگوئ

پنجاب، اسلام آباد، راولپنڈی، بلوچستان اور خیبرپختونخوا سمیت پاکستان کے مختلف حصوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات نے آج مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے اور حکام کو اس حوالے سے ممکنہ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے لیے ہائی الرٹ پر ہیں۔ 

لینڈ دلائڈنگ کی وارننگ جاری

محکمہ موسمیات نے بعض علاقوں میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کی وارننگ جاری کی ہے جس سے دریاؤں اور نشیبی علاقوں میں طغیانی کے ساتھ ساتھ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔ 

بلوچستان میں خضدار، زیارت، ژوب اور کوئٹہ سمیت متعدد علاقوں میں موسلادھار بارش اور برفباری ہوئی ہے۔ پسنی میں سب سے زیادہ 90 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اسلام آباد، راولپنڈی، پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی اور جنوب مغربی بلوچستان میں آج گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔ 

بلوچستان کے پہاڑی علاقوں میں آج برفباری کا امکان ہے جب کہ تیز بارش سے خضدار، زیارت، ژوب، شیرانی، مسلم باغ، کوئٹہ، پشین، نصیر آباد، جعفرآباد، مستونگ، سبی، لورالائی کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ 

قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، کیچ، پنجگور، گوادر اور تربت جہاں نشیبی علاقے زیر آب آ سکتے ہیں۔ 

اس کے علاوہ کشمیر، گلگت بلتستان، مری، گلیات، دیر، سوات، چترال، کوہستان، مانسہرہ، مالاکنڈ، بالاکوٹ، کالام، سیدو شریف، شانگلہ، ناران اور کاغان میں لینڈ سلائیڈنگ کے خدشے کے علاوہ موسم کی اسی طرح کی توقع ہے۔ 

کراچی میں بارشوں کی پیشنگوئی

لاہور میں، صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے آنے والے ہفتے میں بارش کی پیش گوئی کی ہے جبکہ کراچی میں 18 اپریل سے شروع ہونے والی شدید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  کراچی میں مناسب قیمت والے میرج ہال کون سے ہیں؟

 اس کے ساتھ ہی 17 اور 18 اپریل کو شمالی بلوچستان اور ساحلی علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق نیا سسٹم تین دن تک بارش کا باعث بنے گا۔ 

چارسدہ میں بالائی علاقوں میں بارش سے دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہوگئی ہے۔ دریائے سوات میں پانی کی بڑھتی ہوئی سطح نے مکینوں کو الرات کر دیا ہے اور حکام نے دریاؤں کے قریب رہنے والوں کو کناروں سے دور رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ 

سوات کے علاقے خیالی میں بھی نچلے درجے کے سیلاب کی اطلاع ہے۔ ایبٹ آباد میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ تین روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

 مالاکنڈ کے شہر بٹہ خیلہ کو دریاؤں اور نہروں میں بھی طغیانی کا سماں ہے جبکہ دریائے سوات میں پانی کی سطح میں نمایاں اضافہ ہو رہا ہے۔ 

اس حوالے سے حکام صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ 

حرا خلیل

حرا خلیل

حرا خلیل ایک لائف اسٹائل اور تفریحی صحافی ہیں جو پاکستانی فلم اور ٹی وی انڈسٹری سے متعلق لکھتی ہیں۔ ان کی تحریریں ثقافتی رجحانات، فنونِ لطیفہ، اور شوبز دنیا کی تازہ ترین سرگرمیوں پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

میکڈونلڈز پاکستان کا گرین بریک تھرو، ملک بھر کے ریسٹورنٹس پر ای وی چارجنگ کٹس لگانے کا معاہدہ لائیو

میکڈونلڈز پاکستان کا گرین بریک تھرو، ملک بھر کے ریسٹورنٹس پر ای وی چارجنگ کٹس لگانے کا معاہدہ لائیو

اکتوبر 23, 2026
پیمرا فارمولا ملک اشتہارات وارننگ نوٹیفکیشن

 صحت کا پراعتماد تحفظ، قائمہ کمیٹی کا پیمرا کو فارمولا ملک کے اشتہارات ہیلتھ وارننگ لیبلز لگانے کا حکم

اکتوبر 23, 2026
پنجاب سکولز سولرائزیشن پراجیکٹ فریم ورک

تعلیمی انفراسٹرکچر کا میگا مشن، حکومتِ پنجاب کی ہائر سیکنڈری سکولوں کو سولر پاور پر منتقل کرنے کی منظوری 

اکتوبر 23, 2026
اسکردو ایئرپورٹ رن وے مرمت شیڈول نوٹیفکیشن

ہوابازی سیکٹر میں بریک تھرو، پی آئی اے لندن کے لیے روزانہ فلائٹ آپریشنز اور پروازوں کی بحالی کا اعلان 

اکتوبر 23, 2026
صارفین کی جیت، بینکنگ محتسب نے شکایات کا فیصلہ کر کے صارفین کو 1 ارب 20 کروڑ روپے واپس دلا دیے

ہیلتھ کلاؤڈ میں میگا کرپشن ، ایف آئی اے ویکسین اسکینڈل میں 2.44 ارب کے فراڈ پر 3 اعلیٰ حکام گرفتار

اکتوبر 23, 2026
ایل پی جی بلیک مارکیٹنگ قیمتوں میں اضافہ

ہولناک عوامی استحصال، ایل پی جی بلیک مارکیٹنگ صارفین سے 1.4 ارب روپے کی لوٹ مار، قیمتیں دگنی 

اکتوبر 23, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

میکڈونلڈز پاکستان کا گرین بریک تھرو، ملک بھر کے ریسٹورنٹس پر ای وی چارجنگ کٹس لگانے کا معاہدہ لائیو

میکڈونلڈز پاکستان کا گرین بریک تھرو، ملک بھر کے ریسٹورنٹس پر ای وی چارجنگ کٹس لگانے کا معاہدہ لائیو

اکتوبر 23, 2026
پیمرا فارمولا ملک اشتہارات وارننگ نوٹیفکیشن

 صحت کا پراعتماد تحفظ، قائمہ کمیٹی کا پیمرا کو فارمولا ملک کے اشتہارات ہیلتھ وارننگ لیبلز لگانے کا حکم

اکتوبر 23, 2026
پنجاب سکولز سولرائزیشن پراجیکٹ فریم ورک

تعلیمی انفراسٹرکچر کا میگا مشن، حکومتِ پنجاب کی ہائر سیکنڈری سکولوں کو سولر پاور پر منتقل کرنے کی منظوری 

اکتوبر 23, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.