اپریل 22 2020: (جنرل رپورٹر) سندھ کے وزیر برائے توانائی امتیاز شیخ نے جیو پاکستان کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کاروبار کھولنا ہے یا نہیں اس متعلق سندھ اور وفاق حکومت ایک پیج پہ رہ کر فیصلہ کریں گے
تفصیلات کے مطابق وزیر سندھ امتیاز شیخ نے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کاروبار کھولنے سے متعلق فیصلہ کرنے کے لئے کمیٹی بنائی تھی- جس کے بعد کمیٹی ممبران نے تاجر حضرات سے مل کر سفارشات وزیر اعلی سندھ کو بھیج دیں
امتیاز شیخ کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی سندھ ایک دو دن میں تمام سفارشات پر وفاق سے کاروبار کھلنے متعلق مشاورت کریں گے اور پھر وہ تمام وزیر اعلی سندھ کو بھجوائی جائیں گی
دریں اثناء بلوچستان حکومت کے ترجمان نے اسی پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان نے کہا تھا کہ صوبے اپنے مطابق حالات دیکھ کر فیصلہ کریں لہذا ہم نے صوبے بھر کے لاک ڈاؤن میں 5 مئی تک توسیع کر دی ہے
ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں کورونا کیسز میں تشویسناک حد تک اضافہ ہوا ہے