اردو خبر

Facebook Youtube Instagram Newspaper Medium Reddit Tiktok X Twitter
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی کی خبریں
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی نیوز
  • بین اقوامی خبریں
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

پاکستان کا 10 گولڈ میڈلز کے ساتھ سپیشل اولمپکس کا اختتام

عبدالرحمٰن وقار by عبدالرحمٰن وقار
جون 26, 2024
in کھیل کی خبریں
پاکستان کا 10 گولڈ میڈلز کے ساتھ سپیشل اولمپکس کا اختتام

پاکستان کا 10 گولڈ میڈلز کے ساتھ سپیشل اولمپکس کا اختتام

پاکستان کے محفوظ عابد نے اتوار کو برلن میں 16ویں اسپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز کے سائیکلنگ ایونٹ کی 10 کلومیٹر ٹائم ٹرائل ریس میں گولڈ میڈل حاصل کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محفوظ عابد نے 10 کلومیٹر کا فاصلہ 23 منٹ اور 02.02 سیکنڈ میں طے کیا۔ اتوار کو ختم ہونے والے گیمز میں پاکستان نے مجموعی طور پر 10 گولڈ میڈل جیتے ہیں۔

کراچی سے تعلق رکھنے والے محفوظ عابد نے بتایا کہ اس نے پہلی بار ورلڈ گیمز میں حصہ لیا ہے جس کے لیے وہ گزشتہ دو سال سے تیاری کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ میں آئندہ بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کے لیے مزید تمغے جیتنے کا جذبہ رکھتا ہوں۔

مزید برآں 500 میٹر ٹائم ٹرائل ریس میں پاکستان کی مدیحہ طاہر نے مقررہ فاصلہ 1 منٹ 14.15 سیکنڈز میں طے کر کے چاندی کا تمغہ جیتا جبکہ آمنہ ارشد نے فاصلہ 1 منٹ 16.82 سیکنڈز میں طے کر کے کانسی کا تمغہ جیتا۔

فٹسال ایونٹ کے فائنل میں اومان نے پاکستان کو 6-3 گول سے شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا۔

پاکستان چاندی کے تغمے کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر

پاکستان چاندی کے تمغے کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔ پاکستان ٹینس ایونٹ کے ویمنز ڈبلز، مینز سنگلز اور یونیفائیڈ مینز ڈبلز میں چوتھے نمبر پر رہا۔ بوس ٹیم ایونٹ میں پاکستان کے ماہنور، سمرن مہیش لال، جمیل الرحمان اور فرحان اسلم نے کینیڈا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کو شکست دے کر چاندی کا تمغہ جیتا۔

یہ بھی پڑھیں:  پاکستان نے نیوزی لینڈ اور ایشیا کپ کے لئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

یہ بھی پڑھیں | حکومت نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات میں چار دن کی توسیع کردی

فرحان اسلم نے مردوں کے سنگلز میں کانسی کا تمغہ جیتا اور ماہ نور نے خواتین کے سنگلز میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

اس سے قبل پاکستان کے محمد لقمان اور حبیب اللہ نے گولڈ میڈل جیت کر ملک کے گولڈ میڈلز کی تعداد میں اضافہ کیا۔ لقمان نے 100 میٹر کی دوڑ میں 15.21 سیکنڈ کا وقت طے کر کے طلائی تمغہ جیتا۔ انہوں نے لمبی چھلانگ میں چاندی کا تمغہ بھی حاصل کیا۔

دریں اثنا، پاور لفٹنگ میں حبیب اللہ نے 83 کلو گرام ڈیڈ لفٹ میں سونے کا تمغہ جیتا۔ انہوں نے اسکواٹ، بینچ پریس اور مشترکہ وزن میں چاندی کا تمغہ بھی جیتا۔ میرواعظ نے 3000 میٹر کی دوڑ میں چاندی کا تمغہ جیتا۔

پاکستان ہاکی ٹیم نے تیسری پوزیشن کے لیے کھیلے گئے میچ میں پیراگوئے کو 3-2 سے شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیتا۔ یہ پہلا موقع ہے جب پاکستان ہاکی میں نمایاں ہو رہا ہے۔

عبدالرحمٰن وقار

عبدالرحمٰن وقار

عبدالرحمٰن وقار ایک سینئر صحافی اور کالم نگار ہیں جو ملکی سیاست، معیشت اور عالمی تعلقات پر گہرے تبصرے اور تجزیے کرتے ہیں۔ وہ گزشتہ پندرہ سالوں سے پرنٹ اور ڈیجیٹل میڈیا میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

ایبٹ آباد کے 10 مشہور پارک

 ایبٹ آباد کے 10 مشہور پارک

ستمبر 28, 2025
پاکستان میں سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین مہم میں توسیع

پاکستان میں سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین مہم میں توسیع

ستمبر 28, 2025
پاکستان میں بزنس ایجوکیشن کی 10 بہترین یونیورسٹیاں

پاکستان میں بزنس ایجوکیشن کی 10 بہترین یونیورسٹیاں

ستمبر 28, 2025
آپریشن chivalrous knight 3 امارات کی انسانی ہمدردی اور عالمی یکجہتی کی مثال

آپریشن "Chivalrous Knight 3” — امارات کی انسانی ہمدردی اور عالمی یکجہتی کی مثال

ستمبر 27, 2025
اسلام آباد میں ای لرنر پرمٹ آن لائن حاصل کرنے کا طریقہ

اسلام آباد میں ای-لرنر پرمٹ آن لائن حاصل کرنے کا طریقہ

ستمبر 27, 2025
آج پاکستان میں سونے کی قیمتیں 27 ستمبر 2025

آج پاکستان میں سونے کی قیمتیں: 27 ستمبر 2025

ستمبر 27, 2025

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

ایبٹ آباد کے 10 مشہور پارک

 ایبٹ آباد کے 10 مشہور پارک

ستمبر 28, 2025
پاکستان میں سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین مہم میں توسیع

پاکستان میں سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین مہم میں توسیع

ستمبر 28, 2025
پاکستان میں بزنس ایجوکیشن کی 10 بہترین یونیورسٹیاں

پاکستان میں بزنس ایجوکیشن کی 10 بہترین یونیورسٹیاں

ستمبر 28, 2025

ہمارے ساتھ رہئے

Facebook Youtube Instagram Newspaper X Twitter Medium Reddit Tiktok

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

ہم کوکیز استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم آپ کو ہماری ویب سائٹ پر بہترین تجربہ فراہم کریں۔ اگر آپ اس سائٹ کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو ہم اس بات کو قبول کریں گے کہ آپ اس سے خوش ہیں۔