Skip to main content

اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

پاکستان کا تحریک لبیک پاکستان پر پابندی لگانے کا فیصلہ

بلال رشید by بلال رشید
اپریل 15, 2021
in پاکستان کی سیاسی خبریں – حکومت، اپوزیشن اور انتخابی اپ ڈیٹس
تحریک-لبیک

پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان کے فرانسییسی سفیر کو نکالنے کے معاملے میں شدید احتجاج کے بعد انہوں نے تحریک پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی)، جس نے توہین رسالت کے معاملے میں تین روز پرتشدد احتجاج کیا ہے جس میں 100 سے زائد پولیس افسران زخمی ہوئے ہیں، وہ حکومت سے فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے اور فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کی توثیق کا مطالبہ کررہی ہے۔

 اسلام آباد میں شیخ رشید نے صحافیوں کو بتایا کہ ہم نے ٹی ایل پی پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔  بدھ کے روز ، حکام نے بتایا کہ وہ راولپنڈی ، لاہور اور دیگر مقامات پر بھی صورتحال کو قابو میں کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ حکومتی کارروائی تحریک لبیک پاکستان پارٹی کے سربراہ سعد رضوی کی گرفتاری کے دو دن بعد ہوئی ہے ، جس کے بعد ان کے حامیوں کی طرف سے مظاہرے شروع کردیئے تھے۔

 پولیس نے بتایا کہ ملک کے دوسرے بڑے شہر لاہور میں جھڑپوں میں دو اہلکار زخمی ہونے کے بعد ہلاک ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں | پولیس اور تحریک لبیک کے درمیان جھڑپیں، 4 افراد جان کی بازی ہار گئے

ٹی ایل پی زرائع کے مطابق پولیس کی فائرنگ سے اب تک تحریک لبیک پاکستان کے 5 کارکن جاں بحق ہو چکے ہیں۔  پولیس نے ٹی ایل پی کی ہلاکت کی اطلاع پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ 

پولیس نے منگل کو بتایا کہ ان پر انسداد دہشت گردی کے قوانین کے تحت مودمے درج کئے گئے ہیں۔ فواد چوہدری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی گروپ یا جماعت کو ریاست کی پالیسی کو مسترد کرنے کے بارے میں سوچنا بھی نہیں چاہئے اور احتجاج کو پرامن طریقے سے حل کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ 

یہ بھی پڑھیں:  نواز شریف اور شہباز شریف کی مودی کو مبارکباد: نفرت کو امید میں بدلنے پر زور

 پولیس کے مطابق  سعد رضوی کی گرفتاری کا مقصد امن وامان برقرار رکھنا تھا۔ لیکن سعد رضوی کی گرفتاری کے بعد تیزی سے مظاہرے شروع ہو گئے۔ مظاہرین نے متعدد شہروں میں شاہراہیں اور سڑکیں بند کردی۔ 

 ٹی ایل پی زرائع نے بتایا کہ عمران خان نے 20 اپریل سے قبل فرانسیسی سفیر کو ملک میں پیغمبر اسلام کی تصویر کشی کی فرانسیسی اشاعت پر ملک بدر کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ تاہم ، حکومت کی جانب سے معاہدہ پر عمل درآمد نہیں کیا گیا ہے۔

یاف رہے کہ سعد رضوی اپنے والد خادم حسین رضوی کی اچانک وفات کے بعد نومبر میں تحریک لبیک پاکستان پارٹی کے رہنما کے طور پر سامنے آئے تھے۔ فرانس کت گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے بعد تحریک لبیک پاکستان نے حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرے اور ان کی اشیاء کا بائیکاٹ بھی کرے تاہم حکومت پاکستان کی جانب سے ایسا کوئی قدم نہین اٹھایا گیا ہے۔

بلال رشید

بلال رشید

بلال رشید ایک شہری امور اور سیاسی تجزیہ کار ہیں جو مقامی طرزِ حکمرانی اور شہری ترقی کے معاملات پر تجزیہ پیش کرتے ہیں۔ ان کی تحریریں شہروں کی منصوبہ بندی، بلدیاتی سیاست اور عوامی مفاد سے متعلق موضوعات پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

صومالیہ میں جاں بحق پاکستانی امدادی پیکیج

وزیراعظم شہباز شریف کا صومالیہ میں جاں بحق پاکستانی خاندانوں کے لیے 12.5 ملین روپے اور گھر کا اعلان

اکتوبر 4, 2026
ایف آئی اے انویسٹرز ریکوری ایکشن

16  شہریوں کے فنڈز کی واپسی، باگسرا سیکورٹیز فراڈ کیس میں ایف آئی اے کو آفیشل ریفرنس ارسال

اکتوبر 4, 2026
کراچی پورٹ کنٹینرز بلاکیڈ بحران

پی ٹی آئی احتجاج سے کراچی پورٹ پر کنٹینرز بلاکیڈ بحران، راولپنڈی اور اسلام آباد کے راستے بند، امپورٹ پر شدید دباؤ

اکتوبر 4, 2026
مال روڈ سگنل فری پروجیکٹ لاگت

مال روڈ سگنل فری پروجیکٹ، ریس کورس اور چیئرنگ کراس انڈر پاسز کے اخراجات، ایک منصوبہ خارج

اکتوبر 4, 2026
سندھ ہائیکورٹ ایم ڈی کیٹ پٹیشن

ایم ڈی کیٹ 2026 پیپرز کی پوشیدگی کے خلاف طلبہ کا سندھ ہائیکورٹ سے رجوع، میڈیکل کالجوں کے داخلے معطل 

اکتوبر 2, 2026
لاہور ٹریفک پولیس ڈرائیونگ لائسنس

ٹریفک پولیس کا شہریوں کے لیے تحفہ، ڈرائیونگ لائسنس کارڈ نہ ملنے پر دو ہنگامی ہیلپ لائن نمبرز لائیو

اکتوبر 2, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

صومالیہ میں جاں بحق پاکستانی امدادی پیکیج

وزیراعظم شہباز شریف کا صومالیہ میں جاں بحق پاکستانی خاندانوں کے لیے 12.5 ملین روپے اور گھر کا اعلان

اکتوبر 4, 2026
ایف آئی اے انویسٹرز ریکوری ایکشن

16  شہریوں کے فنڈز کی واپسی، باگسرا سیکورٹیز فراڈ کیس میں ایف آئی اے کو آفیشل ریفرنس ارسال

اکتوبر 4, 2026
کراچی پورٹ کنٹینرز بلاکیڈ بحران

پی ٹی آئی احتجاج سے کراچی پورٹ پر کنٹینرز بلاکیڈ بحران، راولپنڈی اور اسلام آباد کے راستے بند، امپورٹ پر شدید دباؤ

اکتوبر 4, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.