زرائع کے مطابق کم از کم 47 ہندو یاتریوں کو دسمبر میں ایک ممتاز ہندو مندر کا دورہ کرنے کے لئے پاکستان کا ویزا دیا گیا ہے جس کے نتیجے میں دونوں ملکوں کے مابین تعلقات بہتر ہونے کی امید ہے۔
تفصیلات کے مطابق یاتری آج (23 دسمبر) سے 29 دسمبر تک پنجاب کے چکوال میں کٹاس راج مندروں کی زیارت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں | کوویڈ19 کے باوجود پاکستان کی معاشی حالت مسلسل بہتر ہو رہی ہے، عمران خان
نئی دہلی میں پاکستان ہائی کمیشن نے گزشتہ روز منگل کو ویزوں کے بارے میں ایک بیان جاری کیا۔ سکھر کے ایک مندر میں شیو اوتاری ستگورو سنت شادارام صاحب کی 312 ویں یوم پیدائش کی تقریبات میں شرکت کے بعد 44 ہندوستانی یاتریوں کا ایک اور گروپ پاکستان آیا۔
بیان میں لکھا گیا ہے کہ مذہبی مقامات کی زیارت کو آسان بنانے کی حکومتی کوششوں کے تحت سکھوں اور ہندوؤں کو یاتری ویزے جاری کردیئے گئے ہیں۔
اس میں کہا گیا ہے کہ نئی دہلی سے جاری کردہ ویزے دوسرے ممالک میں ان تقریبات میں حصہ لینے والے سکھ اور ہندو یاتریوں کو دیئے گئے ویزوں کے علاوہ ہیں۔