پاکستان میں سائبر کرائم قوانین
حکومت پاکستان نے الیکٹرانک فورمز بشمول فیس بک، واٹس ایپ، ٹیلی گرام، ٹویٹر اور دیگر پلیٹ فارمز پر افراد کی سرگرمیوں کو کنٹرول کرنے کے لیے پاکستان میں سائبر کرائم قوانین متعارف کرائے ہیں جس میں موبائل کا استعمال بھی شامل ہے۔
اگر کسی شخص نے آپ کا فیس بک ہیک کیا ہے یا آپ کی اجازت کے بغیر آپ کی تصاویر آن لائن پوسٹ کی ہیں یا اگر آپ کو لگتا ہے کہ کوئی شخص آپ کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے یا آن لائن ایڈٹ شدہ تصویر پوسٹ کر کے یا مختلف لوگوں کے ساتھ شیئر کر کے آپ کو بدنام کر رہا ہے یا اگر کوئی آن لائن نفرت پھیلانے کے لیے کوئی کام کر رہا ہے تو آپ کو فیڈرل انویسٹی گیشن اتھارٹی سائبر کرائم ونگ کو آن لائن شکایت درج کرانی چاہیے۔
سائبر کرائمز کی رپورٹ کیسے کریں؟
پاکستان میں ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو کسی جرم کی اطلاع دینے کے لیے درج ذیل تفصیلی طریقہ کار پر عمل کریں۔ آن لائن رپورٹ کے لئے مندرجہ ذیل لنک وزٹ کریں
(http://www.nr3c.gov.pk/creport.php)
یا پھر درج ذیل ای میل پر میل کریں۔
یہ بھی پڑھیں | چین کے شہر چینگڈو میں پاکستانی قونصل خانے کا ٹوئٹر ہینڈل ہیک کر لیا گیا
یہ بھی پڑھیں | امریکی ڈیفینس سیکٹری کی جنرل عاصم منیر کو فون کال
پروفائل کا لنک
شکایت میں آپ کا نام، پتہ، شناختی کارڈ نمبر اور تمام ممکنہ تفصیلات ہونی چاہیے جس کی آپ رپورٹ کرنا چاہتے ہیں اور اس شخص کا نام یا پروفائل کا لنک بھی جس کے خلاف آپ درخواست دے رہے ہیں۔
اس کے علاوہ آپ کسی بھی قریبی ایف آئی اے سائبر کرائم اسٹیشن پر ہارڈ کاپی درخواست دے سکتے ہیں یا مندرجہ ذیل پتہ پر فیزیکل میل بھیج سکتے ہیں۔
ڈائریکٹر این آر 3سی-ایف آئی اے، نیشنل پولیس فاؤنڈیشن بلڈنگ، سیکنڈ فلور، ماؤو ایریا، جی-10/4، اسلام آباد
اپ ڈیٹ کیسے حاصل کریں
کی گئی شکایات پر اپ ڈیٹ کیسے حاصل کریں؟
آپ شکایات کے فالو اپ کے لئے درج ذیل ای میل پر میل کر سکتے ہیں
یا ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ سے اس موبائل نمبر 051-9106384 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔