پاکستان میں زیادہ تنخواہ والی نوکریاں کون سی ہیں؟
آپ محنت کریں تو تمام شعبے ہی فائدہ مند ثابت ہو سکتے ہیں تاہم پاکستان میں کچھ ایسے پیشے ہیں جن کی اہمیت زیادہ ہے اور ان پیشوں میں نوکری ملنے پر تنخواہ بھی زیادہ ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ اپنی مخصوص فیلڈ میں ماہر بننا بھی پروفائل میں اضافہ کرتا ہے اور اس کے نتیجے میں آپ بہتر تنخواہ حاصل کر سکتے ہیں۔
ذیل میں چند شعبوں کی فہرست دی گئی ہے جن پر کسی شعبے کو آپ اختیار کر سکتے ہیں اور کامیاب پیشہ ورانہ کیریئر کے لیے انتخاب کے لئے ان میں سے کسی ایک پر غور کر سکتے ہیں۔
اول۔ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ:
چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کا مطلب ایسی ملازمت ہے جس میں آپ کو کسی کمپنی کے تمام مالی معاملات سنبھالنا ہوتے ہیں۔ آپ رپورٹس کا جائزہ لیتے ہیں اور کمپنی کے نظام مالیات کو چلاتے ہیں۔ آپ دیکھتے ہیں کہ کمپنی کتنا اور کن محکموں میں خرچ کر رہی ہے۔ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس کو عام طور پر کاروبار کے لیے مالیاتی رپورٹس بنانے اور ان کا تجزیہ کرنے کے لیے رکھا جاتا ہے۔
دوم۔ سی ایس ایس:
سی ایس ایس ایک سرکاری شعبے میں اہم بیوروکریٹک عہدہ ہے جو سویلین بیوروکریٹک کاموں کو چلاتے ہیں۔ اگر آپ سی ایس ایس کا امتحان پاس کر لیتے ہیں تو آپ کے نمبروں اور گریڈز کے حساب سے آپ کو بہترین تنخواہ کے ساتھ سرکاری نوکری دی جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں | بہترین سی وی بنانے کے لئے 5 ٹپس
یہ بھی پڑھیں | معدے کی گرمی کا علاج کیا ہے؟
سوم۔ آئی ٹی پروفیشنل:
آئی ٹی پروفیشنل سے مراد کمپیوٹر اور ؤئی ٹی کی فیلڈ میں ماہر بننا ہے جس می. سافٹ ویئر انجینئرز اور ڈیویلپرز آتے ہیں۔ موجودہ دور کے اعتبار سے یہ ایک بہترین شعبہ ہے جس کی تنخواہ بھی باقی شعبوں کی نسبت زیادہ ہے بلکہ آپ کے لئے کاروبار کرنے کے مواقع بھی زیادہ ہوتے ہیں۔
چہارم۔ ڈاکٹر:
ڈاکٹر کا مطلب طب میں عوام کی خدمت کرنا اور نوکری کرنا ہے۔ ایک ڈاکٹر کی حیثیت سے آپ جتنے زیادہ ہسپتالوں، کلینکوں اور کسی بھی ذاتی جگہ میں کام کرتے ہیں اتنے ہی زیادہ پیسے کماتے ہیں۔ ڈاکٹروں کو بہتر علاج کے لیے بڑی رقم پیش کی جاتی ہے۔ چونکہ صحت بہت ضروری ہے اس لئے صحت کا خیال رکھنے والا ڈاکٹر بھی ضروری سمجھا جاتا ہے۔
پنجم۔ انجینئر:
کوئی بھی انجینئر جو اپنے متعلقہ شعبے میں ہنر مند اور ماہر ہے وہ اچھی رقم کما سکتا ہے۔ الیکٹریکل انجینئر، سافٹ ویئر انجینئر، ایروناٹیکل انجینئر، اور دیگر انجینئرنگ کے شعبوں کو مارکیٹ میں بہتر معاوضہ دیا جاتا ہے۔