پاکستانی خواتین کا متحدہ عرب امارات میں نوکریوں کی جانب رجحان میں اضافہ
حال ہی میں متحدہ عرب امارات کی ایمریٹس ائیرلائنز نے پاکستانیوں کے لئے ملازمت کے دروازے کھولے ہیں۔ لیکن یہ صرف ملازمت صرف عام ملازمت نہیں بلکہ تنخواہ کے اعتبار سے کافی اہمیت کی حامل ہیں جس کی بنیادی وجہ شاید پاکستانی کرنسی کا ڈی ویلیو ہونا ہے۔
خلیج ٹائمز اخبار نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ایمریٹس ائیرلائنز نے پائلٹس، کیبن کریو، آئی ٹی پروفیشنلز، انجینئرز اور کسٹمر سروسز کے عملے کی خدمات حاصل کرنے کے لیے نوکریاں دینے کے عمل کا آغاز کیا ہے جبکہ سیلیکٹ ہونے والے افراد کی بنیادی تنخواہ اورانکریمینٹس ملا کر 10170 بنتی ہے جو کل ملا کر سات آٹھ لاکھ پاکستانی روپے بنتے ہیں۔
مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین کا نوکریوں کی جانب بڑھتا رجحان
متحدہ عرب امارات میں اب مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین کی بھری تعداد بھی نوکریوں میں دلچسپی لینے لگی ہے اور حال ہی میں خواتین کی نوکری کرنے کی شرح میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ آج کی تاریخ میں دیکھیں تو ایک درہم پاکستانی 74 روپے کے برابر ہے جبکہ پاکستان میں نوکریاں ویسے بھی بہت کم ہیں اور اگر ہوں بھی تنخواہ ایسی ہے کہ صرف گزارا بھی مشکل سے ممکن ہے۔
متحدہ عرب امارات میں نوکری ملنے کے بعد کیا کرنا چاہیے؟
کہتے ہیں کہ سکائی از دا لمٹ سو آپ کو متحدہ عرب امارات میں رہتے ہوئے دیگر یورپ ممالک میں نوکری کے لئے کوشاں رہنا چاہیے۔ اگر آپ متحدہ عرب امارات میں رہتے ہوئے امریکہ، آسٹریلیا اور کینیڈا جیسے ممالک کی امیگریشن چاہتے ہیں تو پاکستان کے مقابلے میں یہ اب انتہائی آسان ہے تاہم کچھ محنت اور کوشش تو آپ کو کرنا ہو گی۔ اس کے لئے آپ کو چاہیے کہ انگریزی زبان کا کورس "آئی ای ایل ٹی ایس” کر لیں جو ان ممالک میں جانے کے لئے آسانی اور سہولت فراہم کرتا ہے۔ ویسے بھی انگریزی زبان ہر وقت اور ہر ملک کی بنیادی ضرورت بن چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں | پاکستان کو سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر مل گئے، اسحاق ڈار
کامیابی کے لئے 10 سالہ پلان بنائیں
اگر آپ اپنا کیرئیر بیرون ملک بنانا چاہتے ہیں تو آپ کو باقاعدہ دس سالہ پلان بنانا ہو گا۔ صرف پلان بنائیں نہیں بلکہ اس پر سختی سے عمل بھی کریں۔ آئیے آپ کو کچھ ٹپس دئیے چلتے ہیں۔
۱: آپ کے لئے یورپ کی بجائے اول قدم کے طور پر کسی جی سی سی (عرب ممالک) ملک کا رخ کرنا ہو گا
۲: زبانیں بہت اہمیت کی حامل ہوتی ہیں لہذا فورا انگلش، عربی اور فرنچ چینی زبانوں کو سیکھنا شروع کر دیں
۳: جب آپ کسی ایک جی سی سی ملک کا رخ کر لیں اور نوکری مل جائے تو خود کو کسی اپ گریڈ ملک اور اچھی نوکری کے لئے تیار کریں۔ جی سی سی ممالک میں رہتے ہوئے یورپ اور امریکہ میں جانے کا رستہ آسان ہو جاتا ہے۔