2026 میں پاکستانی ای پاسپورٹ کے لیے درخواست دینے کا عمل مکمل تیاری کا تقاضا کرتا ہے کیونکہ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس (DGI&P) ڈوکیومینٹس کے معاملے میں سخت پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ ڈوکیومینٹس میں کسی ایک کی کمی یا غلطی درخواست کے مسترد ہونے یا تاخیر کا سبب بن سکتی ہے۔
پاسپورٹ آفس کے ایک ہی وزٹ میں کام مکمل کرنے کے لیے درخواست گزاروں کو چاہیے کہ وہ اپنی کیٹیگری کے مطابق تمام ڈوکیومینٹس پہلے سے تیار رکھیں۔
درخواست گزاروں کے لیے ڈوکیومینٹس (عمر 18 سال یا اس سے زائد)
شناختی دستاویز
اوریجنل قومی شناختی کارڈ / نائیکوپ / اسمارٹ کارڈ
سامنے اور پچھلی جانب کی فوٹو کاپی
Expired شناختی کارڈ قابلِ قبول نہیں
فیس کی ادائیگی
موبائل ایپ کے ذریعے: PSID نمبر اور SMS یا ای میل تصدیق
بینک کے ذریعے: اوریجنل چالان
پرانا پاسپورٹ
اوریجنل پاسپورٹ
ڈیٹا پیج کی فوٹو کاپی
کم عمر درخواست گزاروں کے لیے ڈوکیومینٹس (18 سال سے کم)
بچوں کا رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (CRC / فارم-ب)
اوریجنل نادرا فارم-ب
فوٹو کاپی
والدین کے شناختی کارڈ
والد اور والدہ دونوں کے اوریجنل شناختی کارڈ
فوٹو کاپیاں
والدین کی موجودگی
دونوں والدین کا پاسپورٹ آفس میں موجود ہونا ضروری ہے
ایک والدین کی غیر موجودگی
قانونی اجازت نامہ یا تحریری رضامندی درکار
طلاق یا علیحدگی کی صورت میں
عدالت کی جانب سے جاری کردہ تحویلِ بچے کے ڈوکیومینٹس لازمی
تصدیقی فارم
ڈیٹا فارم پر گریڈ-1 گزٹڈ آفیسر سے تصدیق درکار ہو سکتی ہے
خصوصی کیٹیگریز کے درخواست گزار
سرکاری ملازمین
متعلقہ محکمے کی جانب سے جاری کردہ اوریجنل این او سی (NOC)
دوہری شہریت رکھنے والے افراد
غیر ملکی پاسپورٹ (اوریجنل اور فوٹو کاپی)
گمشدہ پاسپورٹ کے درخواست گزار
پولیس ایف آئی آر (اوریجنل)
گمشدہ پاسپورٹ کی فوٹو کاپی
ہدایات
فوٹو کاپیاں
تمام دستاویزات کی کم از کم دو سیٹ فوٹو کاپیاں ساتھ رکھیں
تصاویر
تصاویر ساتھ لانے کی ضرورت نہیں ڈیجیٹل تصویر پاسپورٹ آفس میں لی جاتی ہے
لباس
سفید لباس پہننے سے گریز کریں تاکہ تصویر واضح آ سکے
درخواست گزاروں کو چاہیے کہ تمام شرائط کو غور سے پڑھیں اوریجنل ڈوکیومینٹس اور فوٹو کاپیاں ساتھ رکھیں اور اپنی کیٹیگری کے مطابق تقاضے پورے کریں۔ اس طرح نہ صرف وقت کی بچت ہوتی ہے بلکہ تاخیر اور دوبارہ وزٹ سے بھی بچا جا سکتا ہے۔






