متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے پاکستان میں سفیرحماد عبید الزہبی نے اعلان کیا ہے کہ اب پاکستانی شہری متحدہ عرب امارات کا پانچ سالہ ویزہ حاصل کر سکتے ہیں کیونکہ اس حوالے سے درپیش مسائل حل ہو چکے ہیں۔
یہ اعلان گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے گورنر ہاؤس کراچی سے ملاقات کے دوران کیا گیا ہے۔
۔ملاقات کے دوران سفیر حماد عبید الزہبی نے بتایا کہ پانچ سالہ ویزہ کے حصول میں اب کوئی رکاوٹ باقی نہیں رہی اور پاکستانی شہری بغیر کسی اسپانسر کے متحدہ عرب امارات جاسکتے ہیں۔
دبئی کی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف آئیڈینٹیٹی اینڈ فارنرز افیئرز کی ویب سائٹ کے مطابق پانچ سالہ ویزہ ملٹی پل انٹری ہوتا ہے یعنی ویزہ ہولڈر بغیر کسی سپانسر کے متعدد بار متحدہ عرب امارات جاسکتا ہے۔
اماراتی سفیر نے گورنر سندھ کو کراچی میں قائم ویزا سینٹر کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی جبکہ گورنر ٹیسوری نے کراچی میں متحدہ عرب امارات کی سرمایہ کاری اور منصوبوں پر شکریہ ادا کیا۔
اماراتی سفیر حماد عبید الزہبی نے بھی گورنر کے تحت جاری منصوبوں کو سراہا۔