Skip to main content

اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

پانی کی کمی سے دماغی کارکردگی پر ہونے والے اثرات: ایک نئی تحقیق

بلال رشید by بلال رشید
مئی 27, 2024
in آج کی اہم خبریں – پاکستان اور دنیا کی سرخیاں اور بریکنگ نیوز, صحت اور تندرستی – بیماریوں سے بچاؤ، غذائی مشورے اور طبی خبریں, طرز زندگی اور لائف اسٹائل – صحت مند زندگی، ٹرینڈز اور عملی مشورے, کھانے پینے کی دنیا – پاکستانی ترکیبیں، ریسٹورنٹ ریویوز اور فوڈ ٹرینڈز
water

پانی ہماری صحت کے لیے بہت اہم ہوتا ہے، خاص طور پر گرم موسم میں جسم میں اس کی کمی بہت نقصان دہ ثابت ہوتی ہے۔

مگر اب دریافت کیا گیا ہے کہ جسم میں پانی کی معمولی کمی یا ڈی ہائیڈریشن سے دماغی کارکردگی پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

امریکا کی پنسلوانیا یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ جسم میں پانی کی معمولی کمی سے بھی وقت گزرنے کے ساتھ آپ کی توجہ مرکوز کرنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ روزمرہ کی سرگرمیوں کے دوران اگر جسم میں پانی کی کمی ہوتی ہے تو چند منٹ کے لیے توجہ مرکوز کرنے کی صلاحیت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
اس تحقیق میں 47 سے 70 سال کی عمر کے 78 افراد کو شامل کیا گیا تھا۔

ان تمام افراد کو پینے کے صاف پانی تک رسائی حاصل تھی اور ان کی صحت کا جائزہ 3 ماہ تک لیا گیا۔

محققین نے بتایا کہ ہم نے درمیانی عمر یا بوڑھے افراد کا انتخاب اس لیے کیا کیونکہ اس عمر میں دماغی تنزلی کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

ماضی میں ہونے والے تحقیقی رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ ڈی ہائیڈریشن سے خلیات کی صحت اور گردوں کے افعال متاثر ہوتے ہیں جبکہ دائمی امراض اور جلد موت کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
اس نئی تحقیق میں لوگوں کو دانستہ طور پر پانی سے دور نہیں رکھا گیا بلکہ روزمرہ کے کاموں کے دوران جسم میں پانی کی کمی کے اثرات کی جانچ پڑتال کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:  کراچی میں مون سون کی موسلا دھار بارش سے 17 افراد ہلاک.

تحقیق میں شامل افراد کو زیادہ چکنائی والی غذاؤں، کیفین اور ورزش سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

ان افراد سے مختلف ذہنی ٹیسٹ مکمل کرائے گئے اور دریافت ہوا کہ جسم میں پانی کی کمی جتنی زیادہ ہوتی ہے، توجہ مرکوز رکھنا اتنا زیادہ مشکل ہوتا ہے۔
محققین کے مطابق نتائج سے عندیہ ملتا ہے کہ اگر کوئی فرد روزانہ کی بنیاد پر کم پانی پینے کا عادی ہوتا ہے تو اس کے لیے ایسے کام کرنا مشکل ہوتا ہے جن میں توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہوتی ہے، البتہ دماغی لچک یا یادداشت پر منفی اثرات مرتب نہیں ہوتے۔

انہوں نے کہا کہ اس سے دفتری امور سر انجام دینے والے افراد کی کارکردگی متاثر ہوسکتی ہے اور یہ ضروری ہے کہ وہ روزانہ مناسب مقدار میں پانی کا استعمال کریں۔

اس تحقیق کے نتائج امریکن جرنل آف ہیومین بائیولوجی میں شائع ہوئے۔

بلال رشید

بلال رشید

بلال رشید ایک شہری امور اور سیاسی تجزیہ کار ہیں جو مقامی طرزِ حکمرانی اور شہری ترقی کے معاملات پر تجزیہ پیش کرتے ہیں۔ ان کی تحریریں شہروں کی منصوبہ بندی، بلدیاتی سیاست اور عوامی مفاد سے متعلق موضوعات پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

پاک سعودی وزرائے خارجہ رابطہ علاقائی صورتحال پر گفتگو

پاک سعودی وزرائے خارجہ رابطہ: علاقائی صورتحال پر گفتگو

نومبر 6, 2026
اقبال ڈے پر عام تعطیل کا اعلان: 9 نومبر کو ملک بھر میں چھٹی

اقبال ڈے پر عام تعطیل کا اعلان: 9 نومبر کو ملک بھر میں چھٹی

نومبر 6, 2026
190 ملین پاؤنڈ کیس میں اپیلیں: سماعت کی تاریخ مقرر

190 ملین پاؤنڈ کیس میں اپیلیں: سماعت کی تاریخ مقرر

نومبر 6, 2026
ون کانسٹی ٹیوشن ایونیو اسکینڈل کا ماسٹر مائنڈ: جے آئی ٹی رپورٹ

ون کانسٹی ٹیوشن ایونیو اسکینڈل کا ماسٹر مائنڈ: جے آئی ٹی رپورٹ

نومبر 6, 2026
پاکستان میں میٹا گلاسز پر پابندی ای سی سی کا بڑا فیصلہ

پاکستان میں میٹا گلاسز پر پابندی: ای سی سی کا بڑا فیصلہ

نومبر 5, 2026
وزیراعظم کا پٹرول سبسڈی میں توسیع کا اعلان: دسمبر تک ریلیف

وزیراعظم کا پٹرول سبسڈی میں توسیع کا اعلان: دسمبر تک ریلیف

نومبر 5, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

پاک سعودی وزرائے خارجہ رابطہ علاقائی صورتحال پر گفتگو

پاک سعودی وزرائے خارجہ رابطہ: علاقائی صورتحال پر گفتگو

نومبر 6, 2026
اقبال ڈے پر عام تعطیل کا اعلان: 9 نومبر کو ملک بھر میں چھٹی

اقبال ڈے پر عام تعطیل کا اعلان: 9 نومبر کو ملک بھر میں چھٹی

نومبر 6, 2026
190 ملین پاؤنڈ کیس میں اپیلیں: سماعت کی تاریخ مقرر

190 ملین پاؤنڈ کیس میں اپیلیں: سماعت کی تاریخ مقرر

نومبر 6, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.