Skip to main content

اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی اسکواڈ کے اعلان میں تاخیر کی وجہ سامنے آ گئی

حرا خلیل by حرا خلیل
مئی 24, 2024
in پاکستان کرکٹ کی تازہ خبریں – میچ، سیریز اور کھلاڑیوں کی پرفارمنس, کھیلوں کی خبریں – کرکٹ، فٹبال، ہاکی اور لائیو اسکورز
ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی اسکواڈ کے اعلان میں تاخیر کی وجہ سامنے آ گئی

ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے لیے حتمی 15 رکنی اسکواڈ کی آئی سی سی کی ڈیڈ لائن قریب آن پہنچی مگر تاحال پاکستان کرکٹ ٹیم کے اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 یکم جون سے امریکا اور ویسٹ انڈیز کی مشترکہ میزبانی میں کھیلا جا رہا ہے جسمیں پہلی بار ریکارڈ 20 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے حتمی اسکواڈ کے لیے 24 مئی کی ڈیڈ لائن دے رکھی ہے۔

پی سی بی سلیکشن کمیٹی جس نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے بعد 22 مئی کو ورلڈ کپ کے 15 رکنی اسکواڈ کے اعلان کی تاریخ دی تھی لیکن تاحال اسکواڈ کا اعلان نہیں ہوسکا ہے۔

سلیکشن کمیٹی نے آج اسکواڈ کا اعلان کرنا تھا تاہم اس میں بھی تاخیر کر دی گئی ہے اور اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی چیئرمین محسن نقوی پوری سلیکشن کمیٹی کی مشاورت چاہتے ہیں۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ ورلڈ کپ کے 15 رکنی اسکواڈ میں 2 کھلاڑیوں کی شمولیت پر اعتراضات ہیں۔ اب سے کچھ دیر بعد سلیکشن کمیٹی کی میٹنگ ہوگی جس کے بعد شام 7 بجے ورلڈ کپ کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم اس وقت چار ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کے لیے انگلینڈ میں موجود ہے۔ سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہو گیا جب کہ دوسرا میچ کل برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔

گرین شرٹس سیریز کے بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ مشن کے لیے یہیں سے امریکا کے لیے اڑان بھریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:  چین - افغانستان-پاکستان افغان تنازعات کے سیاسی حل کے لئے ان کی حمایت کو دوبارہ بحال کرتے ہیں
حرا خلیل

حرا خلیل

حرا خلیل ایک لائف اسٹائل اور تفریحی صحافی ہیں جو پاکستانی فلم اور ٹی وی انڈسٹری سے متعلق لکھتی ہیں۔ ان کی تحریریں ثقافتی رجحانات، فنونِ لطیفہ، اور شوبز دنیا کی تازہ ترین سرگرمیوں پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

امن و امان کا پلان، حکومتِ پنجاب نے اسپیشل برانچ میں نئے انٹیلیجنس آپریٹرز کی بھرتی کی منظوری دی

امن و امان کا پلان، حکومتِ پنجاب نے اسپیشل برانچ میں نئے انٹیلیجنس آپریٹرز کی بھرتی کی منظوری دی

اکتوبر 21, 2026
شہریوں کا تحفظ، حکومتِ پنجاب نے خفیہ کیمروں سے لیس پین، چشموں اور گھڑیوں پر پابندی کا فیصلہ کر لیا

شہریوں کا تحفظ، حکومتِ پنجاب نے خفیہ کیمروں سے لیس پین، چشموں اور گھڑیوں پر پابندی کا فیصلہ کر لیا

اکتوبر 21, 2026
لاڑکانہ میں ہسپتال کی عمارت کا حادثہ، چانڈکا میڈیکل کالج ٹیچنگ ہسپتال کی چھت گرنے سے 4 خواتین زخمی

لاڑکانہ میں ہسپتال کی عمارت کا حادثہ، چانڈکا میڈیکل کالج ٹیچنگ ہسپتال کی چھت گرنے سے 4 خواتین زخمی

اکتوبر 21, 2026
ایل او ایل سی مائیکرو فنانس بینک ایوارڈ

مائیکرو فنانس سیکٹر میں کامیابی، ایل او ایل سی بینک نے مائیکرو فنانس نیٹ ورک کا بیسٹ ٹرن اراؤنڈ بینک ایوارڈ جیت لیا

اکتوبر 21, 2026
ہیلتھ ایکسپرٹس کا ایکشن، پیکڈ فوڈز کے سامنے واضح وارننگ لیبل لگانے کا فریم ورک لائیو کرنے کا مطالبہ

ہیلتھ ایکسپرٹس کا ایکشن، پیکڈ فوڈز کے سامنے واضح وارننگ لیبل لگانے کا فریم ورک لائیو کرنے کا مطالبہ

اکتوبر 21, 2026
ہیلتھ سیکٹر میں بریک تھریو، ڈاؤ یونیورسٹی نے بی ایس نرسنگ ڈگری داخلوں کے پورٹل کا اعلان کر دیا

ہیلتھ سیکٹر میں بریک تھریو، ڈاؤ یونیورسٹی نے بی ایس نرسنگ ڈگری داخلوں کے پورٹل کا اعلان کر دیا

اکتوبر 21, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

امن و امان کا پلان، حکومتِ پنجاب نے اسپیشل برانچ میں نئے انٹیلیجنس آپریٹرز کی بھرتی کی منظوری دی

امن و امان کا پلان، حکومتِ پنجاب نے اسپیشل برانچ میں نئے انٹیلیجنس آپریٹرز کی بھرتی کی منظوری دی

اکتوبر 21, 2026
شہریوں کا تحفظ، حکومتِ پنجاب نے خفیہ کیمروں سے لیس پین، چشموں اور گھڑیوں پر پابندی کا فیصلہ کر لیا

شہریوں کا تحفظ، حکومتِ پنجاب نے خفیہ کیمروں سے لیس پین، چشموں اور گھڑیوں پر پابندی کا فیصلہ کر لیا

اکتوبر 21, 2026
لاڑکانہ میں ہسپتال کی عمارت کا حادثہ، چانڈکا میڈیکل کالج ٹیچنگ ہسپتال کی چھت گرنے سے 4 خواتین زخمی

لاڑکانہ میں ہسپتال کی عمارت کا حادثہ، چانڈکا میڈیکل کالج ٹیچنگ ہسپتال کی چھت گرنے سے 4 خواتین زخمی

اکتوبر 21, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.